کانگریس قومی صدر ملکارجن کھڑگے
کانگریس صدر ملکارجو کھرگے نے منی پور تشدد کو لے کر مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ کھرگے نے کہا کہ بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت میں منی پور نہ تو محفوظ ہے اور نہ ہی متحد ہے۔ کھرگے نے بی جے پی حکومت پر تقسیم کی سیاست کرنے کا سنگین الزام لگایاہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کئے گئے ایک پوسٹ میں وزیر اعظم مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کانگریس صدر نے لکھا کہ ‘منی پور آپ کی ڈبل انجن والی حکومت میں نہ تو ایک ہے اور نہ ہی سیف ہے۔ مئی 2023 سے، منی پور ناقابل تصور فساد، تقسیم اور تشدد سے گزر رہا ہے، جس نے اپنے لوگوں کے مستقبل کو برباد کر دیا ہے۔ ہم پوری ذمہ داری کے ساتھ یہ کہہ رہے ہیں کہ ایسا لگتا ہے کہ بی جے پی جان بوجھ کر منی پور کو جلتے رہنے دینا چاہتی ہے تاکہ وہ تقسیم کی اپنی سیاست کو جاری رکھ سکے۔
‘ریاست کے عوام آپ کو معاف نہیں کرے گی’
کھرگے نے کہا کہ منی پور میں بی جے پی حکومت مکمل طور پر ناکام رہی ہے اور ریاست کی عوام اس کے لئے بی جے پی کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔ کھرگے نے لکھا کہ ‘7 نومبر سے منی پور میں 17 لوگوں کی جان جا چکی ہے اور سرحدی ریاست میں تشدد بڑھ رہا ہے۔ اگر آپ مستقبل میں منی پور جائیں گے تو ریاست کے لوگ آپ کو کبھی معاف نہیں کریں گے اور نہ ہی بھولیں گے کہ آپ نے ان کے ساتھ کیا کیا تھا۔منی پور میں ہفتہ کو پھر تشدد کی آگ بھڑک اٹھی اور مشتعل لوگوں نے کئی ایم ایل اے کے گھروں میں توڑ پھوڑ کی اور آگ لگا دی۔ مشتعل ہجوم وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کی طرف بھی بڑھ گیا تھا لیکن پولیس نے بڑی مشکل سے صورتحال پر قابو پایا۔ اتوار کو پولیس نے تشدد اور آتش زنی کے سلسلے میں 23 افراد کو گرفتار کیا اور دارالحکومت امپھال میں اگلے احکامات تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
کولکاتا درگا پوجا پنڈال حادثے پر پی ایم مودی اور امت شاہ نے تعزیت کا…
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…
16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…
درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…
ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…
سائبر سکیورٹی: اے آئی کمپنی اینتھروپک نے تسلیم کیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں…