قومی

Bharat Dialogues Women Leadership Awards 2025: 25 وژنری خواتین لیڈروں کو بھارت ڈائیلاگ ویمن لیڈرشپ ایوارڈز 2025 سے نوازا گیا

انڈیا انٹرنیشنل سینٹر (آئی آئی سی) دہلی میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی ہندوستانی خواتین لیڈروں کے ناقابل تسخیر جذبے اور کامیابیوں کا اعتراف اور احترام کرتے ہوئے انھیں بھارت ڈائیلاگ ویمن لیڈرشپ ایوارڈز 2025 سے نوازا گیا۔ اس شاندار تقریب میں کئی معززین نے شرکت کی، جن میں بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اور چیف ایڈیٹر اُپیندر رائے اور کے جے الفانس، سابق مرکزی وزیر مملکت برائے ثقافت اور سیاحت، ڈاکٹر سندیپ مارواہ، چانسلر آف اے اے ایف ٹی یونیورسٹی، ڈاکٹر شالنی سنگھ، چیئرپرسن ICMR-NICPR اور معروف سماجی کارکن اور حقوق نسواں کی آواز ڈاکٹر رنجنا کماری۔

تقریب کے دوران ہوئی متنوع سرگرمیاں

اس تقریب کے دوران ایوارڈز کی تقسیم کے علاوہ اور بھی کئی سرگرمیاں ہوئیں، جن میں کلیدی تقریریں، پینل ڈسکشنز اور ورچوئل پریزنٹیشنز شامل تھے۔ ان تمام سرگرمیوں کا مرکز ہندوستان میں خواتین کی قیادت پر مکالمہ تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے مردوں اور خواتین کی تنخواہ میں فرق اور اس حوالے سے سماجی تصورات و تاثرات پر روشنی ڈالی۔

سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے قدیم ہندوستان میں خواتین کی اہمیت پر ڈالی روشنی

ایک سخت مشاہدے کے ساتھ اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے سی ایم ڈی اُپیندر رائے نے کہا کہ ’’عالمی سطح پر مردوں کے برابر تنخواہ حاصل کرنے میں خواتین کو 130 سال لگ سکتے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ اس معاشی عدم مساوات نے خواتین کو ان معیارات کے مطابق مقابلہ کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جو مردوں کے ساتھ خاص ہیں۔ اس کا نقصان یہ ہے کہ اس طرح ان کی منفرد نسائی جوہر کی شناخت ختم ہوتی جا رہی ہے۔ انھوں نے نشان زد کیا کہ کس طرح قدیم ہندوستانی حکمت خواتین کو علم (سرسوتی)، طاقت (درگا) اور دولت (لکشمی) کے مجسمے کے طور پر دیکھتی اور ان کی تعظیم کرتی تھی۔

وراثت کا احترام: مرحومہ محترمہ رادھیکا رائے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کا آغاز

اس تقریب کی ایک خاص بات افتتاحی مرحومہ محترمہ رادھیکا رائے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ کی پیش کش کی۔ یہ پہلا لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سینٹر فار سوشل ریسرچ کی ڈائریکٹر اور وِمن پاور کنیکٹ کی چیئرپرسن ڈاکٹر رنجنا کماری کو دیا گیا۔ یہ ایوارڈ محترمہ رادھیکا رائے کی میراث کو زندہ رکھتا ہے، جو کہ بھارت ایکسپریس کے سی ایم ڈی اُپیندر رائے کی والدہ ہیں۔ شیرپور گاؤں، غازی پور، اتر پردیش سے تعلق رکھنے والی مرحومہ محترمہ رادھیکا رائے کوئی رسمی عہدہ نہ رکھنے کے باوجود اپنی برادری میں سماجی بہبود اور سالمیت کی علامت تھیں۔

دلچسپ مکالمے اور مذاکرات

اس تقریب میں دو بصیرت انگیز مذاکرات بھی ہوئے:

۱۔ طاقت کے روایتی مراکز اور خواتین: مسائل اور فتوحات‘‘ کے عنوان سے پہلے مذاکرے کی موڈریٹر بھارت ڈائیلاگز کی شریک بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ پوجا پریمودا نے کی۔

۲۔ ’’حاشیہ اندر حاشیہ: تخلیقی میدانات میں خواتین کی قیادت‘‘۔ اس مذاکرے کو بھارت ڈائیلاگز کے شریک بانی اور سی ای او مسٹر وویک ستیہ میترم نے ماڈرریٹ کیا۔

ان دونوں مذاکرات میں حصہ لینے والی نامور شخصیات میں معروف بھرت ناٹیم رقاص پدم شری پرتبھا پرہلاد، تجربہ کار صحافی اور مصنف مدھوکر اپادھیائے، معروف مشتہر سمرت گلاٹی، مشہور اسکرین رائٹر اور مصنف انو سنگھ چودھری، ہندوستان کی پہلی خاتون داستان گو فوزیہ داستان گو، فعال بیوروکریٹ اور معذوروں کے حقوق کی وکیل ام الخیر، بی جے پی کی قومی ترجمان شاذیہ علمی، کہانی سنانے والے اور ایچ آر لیڈر کینا شری، برٹ انڈیا کی کنٹری ہیڈ اور ایڈیٹر انچیف مہک کاسبیکر، اے بی پی لائیو کی ایڈیٹر (دیجیٹل) سنگھ مترا مجمدار اور ایڈیٹرکس کے بانی اور سی ای او میرو گوکھلے شامل ہیں۔

مختلف شعبوں کی نمائندہ اور کامیاب خواتین کو دیا گیا ایوارڈ

اس تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کرنے والی خواتین کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ جس میں سے کچھ اہم زمروں اور ایوارڈز کی تفصیل یہ ہے:

زمرہ: ویمن لیڈر ان پالیٹکس۔۔۔۔محترمہ چارو پرگیہ (بی جے پی)

زمرہ: ویمن لیڈر اِن ہائر ایجوکیشن۔۔۔۔ڈاکٹر پوجا چوہان (چیئرپرسن امیٹی ہیومینٹی فاؤنڈیشن)

زمرہ: ویمن لیڈر اِن میڈیا۔۔۔۔ محترمہ مہک کاسبیکر (برٹ انڈیا کی کنٹری ہیڈ)

زمرہ: ویمن لیڈر اِن گورنمنٹ سیکٹر۔۔۔ محترمہ ام الخیر (آئی اے ایس)

زمرہ: ویمن لیڈر اِن اکیڈمک ریسرچ۔۔۔ ڈاکٹر رچنا

منتظمین کے خیالات

اس تقریب کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت ڈائیلاگز کی شریک بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر محترمہ پوجا پریمودا نے کہا ’’بلاشبہ چند خواتین قیادت کر رہی ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ تمام خواتین کے لیے برابری کا ہدف حاصل ہو گیا ہے۔ بھارت ڈائیلاگز میں، ہمارا ماننا ہے کہ خواتین لیڈروں کو پہچاننا اور ان کا جشن منانا اس ہدف کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ وِمن لیڈرشپ ایوارڈ ان خواتین کی کامیابیوں کو اجاگر کرتے ہیں جنھوں نے اپنے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے اور مزید جامع قیادت کے طریقے ڈھونڈے ہیں۔‘‘

بھارت ڈائیلاگ کے شریک بانی اور سی ای او وویک ستیہ مترم نے کہا ’’ہندوستان میں صنفی مساوی قیادت کا سفر چیلنجز سے بھرا ہوا ہے، لیکن بے پناہ صلاحیتوں سے بھی مملو ہے۔ جہاں افرادی قوت میں خواتین تقریباً 26.8 فیصد حصہ داری رکھتی ہیں، وہیں سینئر لیڈرشپ کرداروں ان کی موجودگی محض 18.3 فیصد ہے۔ یہ تناسب ریئل اسٹیٹ جیسے شعبوں میں اور کم ہو جاتا ہے، جہاں قیادت میں خواتین کی نمائندگی 14 فیصد تک کم ہے۔ بھارت ڈائیلاگ ویمن لیڈرشپ ایوارڈز صرف ایوارڈ ہی نہیں ہیں، بلکہ یہ تبدیلی کا اعلامیہ ہیں۔‘‘

کچھ بھارت ڈائیلاگز کے بارے میں

بھارت ڈائیلاگ جامع بات چیت کو فروغ دینے اور ہندوستان بھر میں تبدیلی کی قیادت کو تسلیم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ویمن لیڈرشپ ایوارڈز جیسے پروگراموں کے ذریعے اس تنظیم کا مقصد لچک، جدت اور بااختیار بنانے کی کہانیوں کو اجاگر کرنا ہے، جس کا مقصد مختلف شعبوں میں خواتین لیڈروں کے لیے احترام اور تعریف کو فروغ دینا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Swami Kailashanand Giri Nepal Visit: نیپال میں سوامی کیلاشانند گری مہاراج کا شاندار استقبال، کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر عقیدت مندوں کا ہجوم

آج کٹھمنڈو ایئرپورٹ پر سوامی کیلاشانند گری جی کا شاندار استقبال کیا گیا۔ نیپال کے…

14 minutes ago

PM Modi congratulates Kamla Persad-Bissessar: ترینیداد و توباگو کے عام انتخابات میں کملا پرساد بِسیسر کی واپسی، پی ایم مودی نے انتخابی جیت پر دی مبارکباد

ہندوستان، ترینیداد و توباگو کے درمیان تاریخی تعلقات رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات…

3 hours ago