بھارت ایکسپریس۔
UP Lok Sabha Election 2024: پیلی بھیت سے ٹکٹ کٹنے کے بعد بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی سرخیوں میں بنے ہوئے ہیں۔ آج پیلی بھیت سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن ہے، ایسے میں ان کے اگلے قدم پر سب کی نگاہیں مرکوزہیں۔ وہیں دوسری طرف مینیکا گاندھی سے متعلق بھی قیاس آرائی ہو رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ بیٹے کی محبت میں وہ بھی کوئی بڑا قدم اٹھاسکتی ہیں۔ اس پورے موضوع پرمینیکا گاندھی کا بیان سامنے آیا ہے۔
بی جے پی نے پیلی بھیت سے ورون گاندھی کا ٹکٹ کٹنے کے بعد سے ہی مینیکا گاندھی سے متعلق کئی طرح کے سوال اٹھ رہے تھے کہ وہ سلطانپورسے الیکشن لڑیں گی یا نہیں؟ مینیکا گاندھی نے اس پراپنا موقف پیش کیا ہے۔ ہندی اخباردینک جاگرن کے مطابق مینیکا گاندھی نے کہا کہ وہ سلطانپور سے الیکشن لڑیں گی۔
مینیکا گاندھی کے بیان سے قیاس آرائیاں ختم
مینیکا گاندھی نے الیکشن نہ لڑنے کی خبروں کو افواہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ سب افواہ ہے۔ میں اگلے پیریعنی یکم اپریل کو سلطانپورجا رہی ہوں، جس کے بعد تمام قیاس آرائیوں پربریک لگ گیا ہے۔ مینیکا گاندھی کے اس رخ سے واضح ہے کہ وہ پارٹی سے ناراض نہیں ہے اورسلطانپورسیٹ پربی جے پی کے ٹکٹ سے ہی الیکشن لڑرہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مینیکا گاندھی بی جے پی کا بڑا چہرہ ہیں اور وہ اپنے انتخابی حلقہ سے متعلق تمام موضوعات کو بے باکی سے اٹھاتی رہی ہیں۔ یہی نہیں سلطانپورکے لوگوں کے درمیان ان کی شبیہ بھی اچھی رہی ہے۔ عوامی مسائل سے متعلق تمام موضوعات ہوں یا پھرتمام پارٹی کا پروگرام ایک رکن پارلیمنٹ کے طورپر وہ کافی سرگرم رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے کسی نئے چہرے کی بجائے ان پرپھر سے بھروسہ جاتا ہے۔
ورون گاندھی نے خریدے تھے چارسیٹ
دوسری طرف ورون گاندھی سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہوسکتی ہے۔ لسٹ آنے سے پہلے ہی پیلی بھیت سے چارسیٹ پرچہ نامزدگی خریدنے والے ورون گاندھی کیا کریں گے۔ کیا وہ اس بارآزاد امیدوار کے طور پرالیکشن لڑیں گے یا پھرسماجوادی پارٹی اورکانگریس کے ٹکٹ پرالیکشن لڑسکتے ہیں۔ سماجوادی پارٹی سربراہ اکھلیش یادو اورکانگریس دونوں کی طرف سے ان کے لئے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔ لیکن ورون گاندھی نے اپنا رخ واضح نہیں کیا ہے۔ ان تمام باتوں کے درمیان بی جے پی کے ریاستی صدربھوپیندر چودھری کا بیان بھی سرخیوں میں بنا ہوا ہے۔ ورون گاندھی پربھوپیندرچودھری نے کہا کہ وہ بی جے پی کے سپاہی ہیں اورانہیں امید ہے کہ وہ پارٹی کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
صدر عرفان علی نے کہا کہ آج ہم اعلیٰ سطحی بات چیت میں مشغول ہونے…
گنگا سہائے مینا نے کہا کہ اپنی زندگی اورآنے والی جنریشن کو بہتر بنانے کے…
بالکی نے سنیما میں ناظرین کی عدم دلچسپی کی وجوہات کے بارے میں بھی بات…
ایگزٹ پول کے بعد جھارکھنڈ میں این ڈی اے میں شامل پارٹیوں اور مہاراشٹر میں…
افتتاحی اجلاس کے بعد پیئرٹ ٹروپ کی پیشکش ڈرامہ ’سرسید‘ تحریرو ہدایت ڈاکٹر محمد سعید…
وزارت صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 13 فلسطینیوں کواسرائیلی فوج نے قتل…