بھارت ایکسپریس۔
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) سربراہ ممتا بنرجی یکم جون کو ہونے والی انڈیا بلاک کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی۔ چکروات متاثرہ علاقے میں راحتی کاموں کے سبب اور لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ کے سبب ممتا بنرجی اس میٹنگ میں حصہ نہیں لے پائیں گی۔ اس پرانہوں نے کہا، ”میں میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے بھلے ہی وہاں نہیں رہوں گی، لیکن میرا دل وہاں رہے گا۔“ اسی دن ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی، پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی لوک سبھا الیکشن میں ووٹنگ کریں گے۔
کولکاتا جنوب اور کولکاتا شمال سمیت 9 سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔ جو ٹی ایم سی کے لئے اہم ہے۔ ریاست میں یکم جون کو ووٹنگ والے دیگرلوک سبھا علاقوں میں بھی جادوپور، دم دم، بارا سات، بشیرہاٹ، جے نگر، متھرا پور اور ڈائمنڈ ہاربربھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق، پارٹی نے اب تک اپوزیشن بلاک کی سبھی میٹنگوں میں حصہ لیا ہے۔
مغربی بنگال میں سیٹوں کی تقسیم پر کوئی معاہدہ نہیں
مغربی بنگال میں برسراقتدار پارٹی کا اپنی آبائی ریاست میں کانگریس یا کسی دوسری انڈیا بلاک پارٹی کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کا کوئی معاہدہ نہیں ہے، جبکہ اترپردیش کے بھدوہی میں، ٹی ایم سی کے امیدوارللتیش پتی ترپاٹھی کواتحادی سماج وادی پارٹی نے سپورٹ کیا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ 28 اپوزیشن پارٹیاں مل کرانڈیا بلاک بنایا تھا۔ تاہم، نتیش کمارکی جنتا دل (یونائیٹیڈ) اور راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی) جیسی کچھ پارٹیاں بعد میں این ڈی اے میں شامل ہوگئیں۔
جون میں ہوئی تھی پہلی میٹنگ
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) انڈیا الائنس کی سبھی میٹنگوں اور ریلیوں کا حصہ رہی ہے۔ 31 مارچ کو دہلی میں ہوئی ریلی میں ٹی ایم سی لیڈر ڈیرک اوبرائن نے اعلان کیا تھا کہ وہ انڈیا بلاک کا حصہ بنے رہیں گے۔ قابل ذکرہے کہ انڈیا الائنس کی پہلی میٹنگ گزشتہ سال 23 جون کو پٹنہ میں ہوئی تھی۔ اس کے بعد 18-17 جولائی، 2023 کو بنگلورو میں اورپھر 31 اگست سے یکم ستمبرکے درمیان ممبئی میں میٹنگ ہوئی۔ یہیں پرسبھی اپوزیشن پارٹیوں نے متحد ہوکرلوک سبھا الیکشن لڑنے کا عزم کیا تھا۔ نتیش کمارکی پارٹی جے ڈی یو اورجینت چودھری کی پارٹی آرایل ڈی کو چھوڑکرباقی تمام پارٹیاں انڈیا الائنس کا حصہ ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…