Mamata Banerjee Head injury Latest Update: ترنمول کانگریس کی صدراور مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی پیشانی پرٹانکے لگانے کے بعد کولکاتا کے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس سے پہلے کولکاتا ایس ایس کے ایم کے ڈاکٹروں نے ممتا بنرجی کا ہیلتھ اپڈیٹ بھی جاری کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ زخم گہرے ہیں۔ سیٹی اسکین کے بعد پیشانی پرٹانکے لگاکرپٹی کردی گئی ہے۔
اسپتال ذرائع بتاتے ہیں کہ ممتا بنرجی ڈاکٹروں میں نگرانی میں ہیں۔ میڈیکل بورڈ بھی تشکیل کردی گئی ہے۔ خبرلکھے جانے تک ممتا بنرجی کو چوٹ لگنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی۔ کہا جا رہا ہے کہ گھرپر ٹہلنے کے دوران ممتا بنرجی گرگئیں، جس کی وجہ سے ان کے سرپر چوٹ لگی۔ وہیں کچھ یہ بات بھی کہتے ہوئے سنے گئے کہ ممتا بنرجی کو ٹریڈ مل پرایکسرسائز کے دوران پیرپھسلنے سے گرنے کے سبب چوٹ لگی ہے۔
دیدی کو چار ٹانکے لگے: راجیو بنرجی
ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈرراجیو بنرجی نے کہا کہ دیدی کی چوٹ تو سنگین تھی۔ ڈاکٹر دیدی کو اسپتال میں ہی رکھنا چاہتے تھے، لیکن آپ تو جانتے ہی ہیں۔ دیدی کو عام لوگوں کی بہت فکررہتی ہے اور وہ ان کے درمیان ہی رہنا پسند کرتی ہیں۔ حالانکہ ڈاکٹروں نے یہ بھی کہا ہے کہ دیدی ٹھیک ہیں، تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔ ان کے سرپرچار ٹانکے لگے ہیں۔
وزیراعظم مودی اوریوسف پٹھان نے کیا ٹوئٹ
وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ایکس ہینڈل پرٹوئٹ کرکے ممتا بنرجی کے جلد ٹھیک ہونے کی دعا کی ہے۔ وہیں کرکٹر اورٹی ایم سی امیدواریوسف پٹھان نے ایکس (ٹوئٹر) پرٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ممتا دیدی کے ساتھ ہوئے حادثہ کے بارے میں سن کربہت افسوس ہوا۔ ان کے جلد صحتیاب ہونے کی امید ہے۔
ٹی ایم سی نے دی تھی جانکاری
ٹی ایم سی نے جمعرات کو اپنے ایکس پرایک ٹوئٹ کیا، جس میں ممتا بنرجی کو چوٹ لگنے کی اطلاع تھی۔ ساتھ ہی پارٹی نے تین تصاویر بھی شیئرکی تھیں، جس میں ممتا بنرجی کی پیشانی پر چوٹ لگی تھی اور چہرے پرخون کے نشان دکھائی دے رہے تھے۔ حالانکہ بعد میں علاج کے بعد وہ وہیل چیئرپربیٹھ کرباہرآئیں اور ان کے سرپرپٹی بندھی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان کے پاس AI ایجنٹ اپنانے کے لیے ایک منفرد ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر ہے، جو…
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…
انارک کے مطابق 2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…
چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…
ہندوستان میں بنیادی افراط زر گزشتہ ایک سال کے دوران معمول پر آ گیا ہے،…
ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…