قومی

Electoral Bond Details: پاکستان نے بھی الیکٹورل بانڈ سے ہندوستانی سیاسی جماعت کو دیا تھا چندہ، جانئے کس پارٹی کے نام آیا بانڈ

الیکشن کمیشن نے جمعرات (14 مارچ) کو انتخابی بانڈز کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی ہیں۔ سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعد اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے 12 مارچ کو الیکشن کمیشن کے ساتھ تفصیلات شیئر کی تھیں۔ الیکٹورل بانڈز کی تفصیلات دیکھیں تو حیران کن معلومات سامنے آئی ہیں۔ تفصیلات کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ پاکستان کی ایک پاور کمپنی نے بھی بھارتی سیاسی جماعتوں کو چندہ دیا ہے۔

درحقیقت یہ پاکستانی کمپنی، جو بھارتی پارٹیوں کو انتخابی عطیات دیتی ہے، پڑوسی ملک میں پاور پروڈیوسر کے طور پر کام کرتی ہے۔ کمپنی کا نام ‘حب پاور کمپنی لمیٹڈ’ (HUBCO) ہے، جو پاکستان کی سب سے بڑی بجلی پیدا کرنے والی کمپنی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذریعے اپ لوڈ کی گئی معلومات میں حب پاور کا نام سامنے آ رہا ہے۔ اس پاکستانی کمپنی نے 18 اپریل 2019 کو سیاسی جماعتوں کو تقریباً 95 لاکھ روپے کا عطیہ دیا ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے دوران عطیہ دیا گیا تھا

اس کے ساتھ ہی جیسے ہی یہ پتہ چلےگا  کہ کس سیاسی جماعت نے ان انتخابی بانڈز کو حاصل کیا ہے۔ ویسے ہی آنے والے دنوں میں اس حوالے سے بھی سیاست دیکھنے کو ملے گی۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ 2019 میں انتخابی چندہ ایسے وقت میں دیا گیا جب ملک میں لوک سبھا انتخابات ہو رہے تھے۔ حب پاور کی ویب سائٹ کے مطابق، اس کے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹ بلوچستان، سندھ، پاکستانی پنجاب اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) میں موجود ہیں۔

الیکٹورل بانڈ کی تفصیلات میں اور کیا انکشاف ہوا؟

الیکشن کمیشن کے ذریعے اپ لوڈ کردہ ڈیٹا پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ گراسم انڈسٹریز، میگھا انجینئرنگ، پیرامل انٹرپرائزز، ٹورینٹ پاور، بھارتی ایئرٹیل، ڈی ایل ایف کمرشل ڈیولپرز، ویدانتا لمیٹڈ، اپولو ٹائرز، لکشمی متل، ایڈلوائس، پی وی آر ، کیونٹر، سولا وائن، ویلسپن، اور سن فارما انتخابی خریداری میں ملوث ہیں۔

بی جے پی، کانگریس، اے آئی اے ڈی ایم کے، بی آر ایس، شیو سینا، ٹی ڈی پی، وائی ایس آر کانگریس، ڈی ایم کے، جے ڈی ایس، این سی پی، ترنمول کانگریس، جے ڈی یو، آر جے ڈی، اے اے پی اور سماج وادی پارٹی نے ان انتخابی بانڈز کو کیش کیا ہے۔ فیوچر گیمنگ اینڈ ہوٹل سروسز (1,368 کروڑ روپے) اور میگھا انجینئرنگ اینڈ انفراسٹرکچر لمیٹڈ (966 کروڑ روپے) نے انتخابی بانڈز کی سب سے زیادہ قیمت خریدی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Muharram 2024: شیعہ پرسنل لا بورڈ نے وژزیر اعظم مودی کو لکھا خط، محرم کے جلوسوں کو لے کر کیا یہ بڑا مطالبہ

خط میں وزیر اعظم  مودی سے اپیل کرتے ہوئے کہا گیا کہ جیسا کہ آپ…

5 hours ago

NEET Paper Leak: نیٹ پیپر لیک معاملہ کے تحت سی بی آئی بیور جیل پہنچی، 13 ملزمین کو روبر بٹھاکر کئے سوالات

سی بی آئی کی پوچھ گچھ کے دوران، تقریباً سبھی ملزمین نے سنجیو کمار عرف…

6 hours ago

PM Modi On Ravindra Jadeja Retirement: رویندر جڈیجہ کی ریٹائرمنٹ پر وزیر اعظم مودی نے کیا ٹویٹ، کہا- آپ…

رویندر جڈیجہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرکے اپنی ریٹائرمنٹ کی معلومات دی تھی۔ اس پوسٹ…

7 hours ago