قومی

Mamata Banerjee dares BJP: کیا آپ ہر بنگالی بولنے والے کو جیل میں ڈالیں گے؟کیا مغربی بنگال ہندوستان کا حصہ نہیں ہے؟ممتا بنرجی

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنی بنگالی شناخت کو مرکز میں رکھتے ہوئے ایک بار پھر شدید بارش میں بھیگتے ہوئے کولکاتہ میں زبردست احتجاجی مارچ نکالا۔ ممتا بنرجی کے اس احتجاجی مارچ کا انعقاد بدھ (16 جولائی 2025) کو بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں بنگالی بولنے والے لوگوں پر ہونے والے مبینہ ظلم کے خلاف کیا گیا تھا۔کولکاتہ میں ہونے والے اس احتجاجی مارچ میں ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی یکجہتی بھی دیکھی گئی۔ اس مارچ میں ریاست کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ساتھ ابھیشیک بنرجی اور پارٹی کے تمام اعلیٰ لیڈران بھی موجود تھے۔

کولکاتہ کی سڑکوں پر تین کلو میٹر طویل مارچ کے دوران ممتا بنرجی اور احتجاج میں شامل تمام لوگوں نے بی جے پی کے خلاف نعرے لگائے اور ‘بی جے پی، چھی چھی’ کے نعرے لگائے۔ مارچ کے دوران ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت کو کھلا چیلنج دیا۔ انہوں نے کہاکہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب میں بنگالی میں زیادہ بولوں گی۔کیا  مجھے بھی حراستی کیمپ میں رکھو گے۔ سن لو بی جے پی، کھیل ہوبے۔ ذرا انتظار کرو۔

ممتا بنرجی نے الزام لگایاکہ بی جے پی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کر کے حراستی کیمپوں میں رکھا جائے۔ یہ نوٹیفکیشن تمام بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں کو بھیج دیا گیا ہے۔ ہم اس نوٹیفکیشن کو عدالت میں چیلنج کریں گے۔ کیا آپ ہر بنگالی بولنے والے کو جیل میں ڈالیں گے؟ انہوں نے کہاکہ بی جے پی تمام بنگالی بولنے والے لوگوں کو بنگلہ دیشی روہنگیا کہتی ہے، روہنگیا میانمار میں رہتے ہیں، یہاں مغربی بنگال کے تمام شہریوں کے پاس شناختی کارڈ ہیں، بنگال سے باہر جانے والے مزدور اپنی مرضی سے نہیں گئے بلکہ انہیں کام اس لیے ملا ہے کہ ان کے پاس ہنر ہے، جو بھی بنگالی بولتا ہے اسے گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ کیا مغربی بنگال ہندوستان کا حصہ نہیں ہے؟

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Tej Pratap tried to enter the house: تیج پرتاپ نے گھر میں گھسنے کی کوشش کی تھی، پہلی بار سامنے آئیں انوشکا یادو، ڈانڈیا پروگرام میں پہنچیں بیٹی کے ساتھ

انوشکا یادو اپنی بیٹی اُجّینی کے ساتھ ڈانڈیا کلاس میں شرکت کرنے پہنچی تھیں۔ انہوں…

20 minutes ago

A Chill in the Air in Delhi-NCR: دہلی-این سی آر میں سردی نے دی دستک، درجۂ حرارت 6 ڈگری تک گرا، آج بھی ہوگی بارش؟

کم سے کم درجۂ حرارت میں کوئی خاص تبدیلی درج نہیں کی گئی، تاہم یہ…

55 minutes ago

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

2 hours ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

11 hours ago