قومی

Nimisha Priya Death Sentence Postponed In Yemen: بھارت کی سفارتی سطح پر جیت، کون ہیں مفتی ابوبکر مسلیارجنہوں نے نرس نمیشا پریا کی پھانسی کی سزا ملتوی کرائی، نمیشا کی زندگی کو دی ایک نئی امید

یمن میں سزائے موت کی منتظر کیرالہ کی نرس نمیشا پریا کی پھانسی، جو 16 جولائی 2025 کو طے تھی، اب ملتوی کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے ہندوستان کے گرینڈ مفتی مفتی کنتھاپورم اے پی ابوبکر مسلیار نے، جن کی بروقت مداخلت نے نمیشا کی زندگی کو ایک نئی امید دی ہے۔

مفتی ابوبکر مسلیار کی مداخلت

مفتی ابوبکر مسلیار نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے یمن کے ممتاز دینی علما سے رابطہ کیا، ان سے گزارش کی کہ وہ نمیشا کے معاملے میں مداخلت کریں۔ علما نے مشاورت کے بعد ان سے وعدہ کیا کہ وہ ممکنہ اقدامات کریں گے۔ کچھ ہی دنوں بعد یمن کی خصوصی فوجداری عدالت کے دفتر استغاثہ کی جانب سے باضابطہ اطلاع دی گئی کہ نمیشا کی پھانسی ملتوی کر دی گئی ہے۔

انسانیت کا پیغام

مفتی مسلیار نے کہا: ہم مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کبھی امتیاز نہیں کرتے۔ ہمارے لیے انسانیت سب سے مقدم ہے۔ ہم ہندو، مسلم یا عیسائی نہیں دیکھتے، ہم صرف انسان کی جان بچانے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں قصاص اور معافی دونوں کا تصور موجود ہے۔ اگر مقتول کے اہل خانہ معاف کر دیں، تو قاتل کی جان بخشی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یمن کے علما کو صورتحال سے آگاہ کیا، اور ان کے اثرورسوخ سے یہ اہم پیش رفت ممکن ہو سکی۔

مفتی کنتھاپورم ابوبکر مسلیار کون ہیں؟

پیدائش: 22 مارچ 1931، کوژیکوڈ، کیرالہ

عہدے: جنرل سکریٹری، آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء، جنرل سکریٹری، سمستہ کیرالہ جمعیۃ العلماء (اے پی گروپ)،

مفتی مسلیار نہ صرف کیرالہ بلکہ عالم اسلام کی ایک روحانی، فکری اور اصلاحی شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ وہ بین المذاہب مکالمہ، تعلیم، امن اور انسان دوستی کے فروغ میں سرگرم ہیں۔

اعزازات: ٹوکوہ مال ہجری انٹرنیشنل ایوارڈ (ملیشیا، 2023)، جویل آف ورلڈ مسلم بزنس ایوارڈ (OIC Today)، اسلامک ہیریٹیج ایوارڈ، انڈو-عرب پرسنالٹی ایوارڈ۔

حکومت ہند ہوئی متحرک

قتل کے الزام میں یمن کی عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد حکومت ہند فوری طور پر متحرک ہوئی۔ سرکاری سطح پر کوششوں کا مقصد مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ خون بہا (بلڈ منی) کے تحت کوئی باہمی معاہدہ کرانا تھا تاکہ نیمیشا کی سزا میں نرمی ہو سکے۔ جب سفارتی سطح پر بات چیت کامیاب نہ ہو سکی تو بھارت نے مذہبی سفارت کاری کی راہ اپنائی۔ اس کے تحت بھارت نے ملک کے 94 سالہ بزرگ اسلامی اسکالر مفتی کنتھاپورم اے پی ابوبکر مسلیار سے رابطہ کیا، جو گرینڈ مفتی آف انڈیا کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ مفتی مسلیار نے یمن کے مشہور صوفی اسکالر شیخ حبیب عمر بن حفیظ سے رابطہ کیا اور ان سے نیمیشا پریا کے معاملے میں مداخلت کی درخواست کی۔ اس کے بعد شیخ حبیب عمر نے اپنے نمائندوں کو مقتول کے اہل خانہ سے بات چیت کے لیے بھیجا۔ یہ وہ قدم تھا جو اب تک کسی بھی سرکاری مشینری کے لیے ممکن نہیں ہو سکا تھا۔ شیخ عمر کا اثر و رسوخ یمن میں انتہائی اہم ہے اور ان کی مداخلت سے پہلی بار مقتول کے اہل خانہ نے خون بہا پر بات کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

یمن میں خون بہا کا قانون

یمن میں بلڈ منی قانون نافذ ہے جس کے تحت اگر مقتول کے اہل خانہ رضامندی ظاہر کریں تو قاتل کی سزائے موت روکی جا سکتی ہے۔ اس تناظر میں بھارت نے کوششیں شروع کیں کہ کسی طرح مقتول طلال عبدو مہدی کے اہل خانہ کو راضی کیا جائے۔

کیا ہے نمیشا پریا کا معاملہ؟

نمیشا پریا، کیرالہ سے تعلق رکھنے والی ایک نرس، 2017 میں یمنی شہری اور بزنس پارٹنر طلال عبدو مہدی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہوئیں۔ 2020 میں یمن کی عدالت نے انہیں سزائے موت سنائی، جسے 2023 میں یمن کی اعلیٰ عدالتی کونسل نے برقرار رکھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے طلال کو بے ہوش کرنے کی کوشش میں دوا دی تاکہ وہ اپنا پاسپورٹ واپس لے سکیں، مگر اس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔ ان کی والدہ پریم کماری، انسانی حقوق تنظیموں اور سیو نمیشا پریا انٹرنیشنل ایکشن کونسل کے ساتھ مل کر خون بہا کی بات چیت کے ذریعے ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

نظریں مقتول کے اہل خانہ اور مقامی عدالت پر

مفتی ابوبکر مسلیار کی مداخلت کے بعد نمیشا کی پھانسی وقتی طور پر رک چکی ہے۔ اب ساری نظریں یمن میں مقتول کے اہل خانہ اور مقامی عدالت کے فیصلے پر مرکوز ہیں۔ اگر مقتول کے ورثا خون بہا قبول کر لیتے ہیں، تو اسلامی قانون کے تحت نمیشا کو مکمل معافی بھی مل سکتی ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف قانونی یا مذہبی دائرہ کار کا معاملہ ہے بلکہ انسانیت، ہمدردی اور بین الاقوامی تعاون کی ایک عظیم مثال بھی بن گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

3 hours ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

3 hours ago