آسام کے چائے گاؤں میں کانگریس کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آر ایس ایس اور بی جے پی کو سخت نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف آر ایس ایس کا نظریہ نفرت، تقسیم اور لڑائی کا ہے اور دوسری طرف کانگریس کا نفرت کو مٹانے کا نظریہ ہے۔کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہاکہ آسام میں آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ پورے ملک میں ہو رہا ہے، یہاں کے وزیر اعلیٰ خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں، لیکن جب آپ ان کی آواز سنیں گے، ان کی آنکھوں میں جھانکیں گے تو آپ کو اس کے پیچھے خوف نظر آئے گا، وہ بڑی بڑی بات کرتا ہے، چیختا ہے، لیکن اس کے دل میں خوف ہے، یہ اس لیے ہے کہ وہ جانتے ہیں کہ ایک دن کانگریس کا ببر شیر اسے آسام کے لوگوں کی کرپشن کا جواب جیل میں ڈال کر دے گا۔ اورپی ایم مودی بھی ہمنتا بسوا سرما کو نہیں بچا پائیں گے۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہاکہ میں جو کہتا ہوں وہ ہوتا ہے، سب نے دیکھا اس کا نتیجہ جو میں نے کووڈ، نوٹ بندی، غلط جی ایس ٹی کے دوران کہا، میں آج کہہ رہا ہوں کہ بہت جلد میڈیا آپ کے وزیر اعلیٰ کو جیل جاتے ہوئے دکھائے گا اور نریندر مودی، امت شاہ بھی انہیں نہیں بچا سکیں گے۔نوجوان، کسان، مزدور اور آسام کے ہر طبقے کے لوگ اس فرد کو جانتے ہیں کہ یہ کرپشن کر رہا ہے۔ آسام کی زمین 24 گھنٹے – کبھی سولر پارک کے نام پر، کبھی ریزورٹ کے نام پر چوری کرتا ہے اور آسام کا ہر بچہ یہ جانتا ہے۔
راہل گاندھی کے بیان پر ہمنتا بسوا سرما کا ردعمل
آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کے اس بیان پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی آسام آتے ہیں اور مجھے جیل بھیجنے کی بات کرتے ہیں لیکن وہ بھول جاتے ہیں کہ وہ خود ضمانت پر باہر ہیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے، ہمنتا بسوا سرما نے کہاکہ یہ تحریری طور پر لے لو، ہمانتا بسوا سرما کو ضرور جیل بھیجا جائے گا ۔یہ وہی جملہ ہے جو قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے آسام میں کانگریس کی سیاسی امور کی کمیٹی کے ساتھ اپنی بند میٹنگ میں کہا تھا، لیکن ہمارے لیڈر کتنی آسانی سے بھول گئے کہ وہ خود ضمانت پر ہیں، ملک بھر میں کئی مجرمانہ مقدمات راہل جی کے خلاف درج ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین کے سابق صدراورسپریم کورٹ کے ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان…
تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر محمد اکمل نے تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئے جامعہ ملیہ…
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ…
ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ سوگت رائے نے ایس آر ایف ٹی آئی میں ہوئی…
عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرویش ورما کی گرفتاری کا مطالبہ…
ایران امریکہ کشیدگی: آئی آر جی سی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے…