قومی

Modi Cabinet Reshuffle: مودی کابینہ میں بڑی تبدیلی، کرن رججو سے وزارت قانون چھین لیا گیا، ارجن رام میگھوال کی سونپی گئی ذمہ داری

مودی حکومت میں الگ الگ محکموں کی ذمہ داریاں نبھاچکے کرن رججوسے وزارت قانون چھین لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس وزارت کی ذمہ داری اب ارجن رام میگھوال کوسونپی گئی ہے۔ کرن رججوکواب منسٹری آف ارتھ سائنس کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ مرکزی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسی کے تحت کرن رججوکا وزارت تبدیل کیا گیا ہے۔

خبر ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کے مشورے کے بعد صدرجمہوریہ دروپدی مرمونے کابینہ میں تبدیلی کی منظوری دی ہے۔ باضابطہ جانکاری کے مطابق، کرن رججوکو وزارت قانون سے ہٹا کرمنسٹری آف ارتھ سائنس کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

کپل سبل نے لی چٹکی

سینئروکیل اورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے اس تبدیلی پرچٹکی لی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، قانون نہیں اب ارتھ سائنس کی وزارت۔ قانون کے پیچھے کے سائنس کو سمجھنا آسان نہیں ہے۔ اب سائنس کے ضوابط سے جدوجہد کی کوشش کریں گے۔ گڈ لَک فرینڈ۔

کانگریس نے حکومت پر حملہ بولا

کانگریس کی ترجمان اور سابق رکن اسمبلی الکا لانبا نے کہا، ”کرن رججو کے ججوں کی تقرریوں اور عدالتوں پر تبصروں سے مودی حکومت کے لئے مشکلیں کھڑی ہوگئی تھیں۔ حکومت نے اپنی شبیہ بچانے کے لئے اپنے وزیرقانون کی قربانی دے کراچھا کیا۔“ مدورے سے کانگریس پارلیمنٹ منکّم ٹیگور نے کہا کہ وہ بہت اچھے وزیرکھیل تھے، لیکن وزیرقانون کے طورپر ناکام رہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

48 mins ago