قومی

Major breakthrough in the investigation of the Pahalgam attack: پہلگام حملہ دہشت گردانہ حملے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت، این آئی اے نے لشکر طیبہ کے دہشت گردوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو کیا گرفتار

22 اپریل کو پہلگام دہشت گردانہ حملہ کیس میں پہلی بڑی پیش رفت میں قومی تحقیقاتی ایجنسی نے عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کیے گئے دونوں افراد کی شناخت بٹ کوٹ، پہلگام کے رہنے والے پرویز احمد جوٹھر اور ہل پارک، پہلگام کے بشیر احمد جوٹھر کے طور پر کی گئی ہے۔

این آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ’’دونوں نے پوچھ گچھ کے دوران حملے میں ملوث تین دہشت گردوں کی شناخت ظاہر کی ہے۔ انھوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) سے وابستہ پاکستانی شہری ہیں۔‘‘ این آئی اے کی تحقیقات کے مطابق پرویز اور بشیر دونوں نے حملے سے پہلے ہل پارک میں ایک موسمی جھونپڑی میں تینوں مسلح دہشت گردوں کو پناہ دی تھی۔

ملزمان نے دہشت گردوں کھانے پینے اور رہنے میں کی تھی مدد

ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ ’’دونوں افراد نے ان دہشت گردوں کو خوراک، پناہ گاہ اور لاجسٹک مدد فراہم کی تھی، جنھوں نے 22 اپریل کی دوپہر کو سیاحوں کو ان کی مذہبی شناخت کی بنیاد پر چن چن کر قتل کیا تھا۔ پرویز اور بشیر دونوں کو غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے سیکشن 19 کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہے۔‘‘

سیکورٹی فورسز کو 22 اپریل کے پہلگام حملے میں چار عسکریت پسندوں کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، جن میں تین پاکستانی ہاشم موسیٰ عرف سلیمان، علی بھائی عرف طلحہ بھائی، آصف فوجی اور ایک مقامی عسکریت پسند عابد حسین ٹھوکر شامل ہیں۔ پولیس نے ان عسکریت پسندوں کے سر پر 20 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ وہیں این آئی اے نے کیس کی تحقیقات اپنے ہاتھ میں لے لی ہیں اور این آئی اے کے اہلکار تحقیقات کے لیے پہلگام میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ این آئی اے کے سربراہ سدانند وسنت نے بھی تحقیقات کی رفتار کا جائزہ لینے کے لیے حملہ کی جگہ کا دورہ کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Unctad Warning: کیا مغربی ایشیا کی جنگ کی تپش سے جھلسے گی دنیا؟ اقوام متحدہ نے توانائی بحران پر دی بڑی وارننگ

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت کی…

50 minutes ago

Manipur Violence: منی پور میں پھر بھڑکا تشدد، 9 افراد کی موت سے کشیدگی میں اضافہ، وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ کی امن کی اپیل

بگڑتے حالات کے درمیان وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے شہریوں سے امن برقرار…

1 hour ago

Congress Controversy: کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہنگامہ، اجے رائے اور ممتا چودھری کے حامیوں میں تصادم، جوتے لے کر کیا احتجاج

لکھنؤ میں کانگریس کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب پارٹی لیڈروں اور…

1 hour ago