یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گئوکشی معاملے میں سخت احکامات دیئے ہیں، جس کے بعد پولیس الرٹ موڈ پربتائی جارہی ہے اور بڑے پیمانے پرکارروائی کی بات بھی سامنے آرہی ہے۔ تازہ معاملہ یوپی کے اناؤضلع کا بتایا جا رہا ہے، یہاں گائے کے قتل کے ملزم مہتاب عالم قریشی کوپولیس نے گولی ماردی ہے۔ پولیس کی اس کارروائی سے ایک طرف پورے ضلع میں کہرام مچ گیا، وہیں علاقے میں پولیس کی گشت کوبڑھا دیا گیا ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
اناؤ میں گئوکشی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ملزم مہتاب عالم قریشی نامی شخص کے پیر میں گولی ماری ہے۔ پولیس نے گولی مارنے کے بعد ملزم کواسپتال میں داخل کرایا ہے۔ وہیں پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایک شخص اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر بھاگنے میں فرارہوگیا۔ یہ پورا معاملہ صدرکوتوالی علاقے میں گزشتہ جمعہ انوارنگرعلاقے اورکرشنا نگرعلاقے کے درمیان گئوکشی سے متعلق ہے۔ اس علاقے میں گایوں کو کاٹنے کے ثبوت ملے تھے۔ پولیس جانچ میں بتایا گیا ہے کہ گائے کے باقیات اورخون بھی ملے تھے اور اسے پیڑ سے باندھنے والی موٹی رسی بھی ملی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع کی بنیاد پرموقع پرپہنچی پولیس نے گئوکشی کی جانچ شروع کردی تھی۔ حالانکہ علاقے میں رہنے والے عام لوگوں نے پولیس پرالزام لگایا تھا کہ علاقے میں گھومنے والی گایوں کوکاٹا جا رہا تھا، جس کی اطلاع پولیس کوایک دن پہلے دی تھی، لیکن اطلاع پرپہنچی پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی، جس کے بعد اس معاملے پر ہنگامہ شروع ہوگیا۔ اس کے بعد پرتھانہ انچارج سونم سنگھ نے موقع کا جائزہ لیا اور نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے۔ جانچ میں گئوکشی کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد پولیس ایکشن موڈ میں آئی اوردیررات گئوکشی کے حادثہ میں شامل ملزم کے پیرمیں گولی ماردی۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…