انٹرٹینمنٹ

Mithun Chakraborty to be honoured with Dadasaheb Phalke Award: متھن چکرورتی کو ملے گا دادا صاحب پھالکے ایوارڈ، مرکزی حکومت نے کیا اعلان

متھن چکرورتی نے ہندی سنیما کی دنیا میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اپنے کریئر میں کئی بہترین فلموں میں کام کیا۔ اداکاری کے آغاز میں انہیں کافی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا۔ آج، اگرچہ وہ کبھی کبھار فلموں میں معاون کرداروں میں نظر آتے ہیں،لیکن  فلم انڈسٹری کی تاریخ میں ان کا ایک وقت بھی تھا جب  ان کے نام کا سکہ چلتا تھا۔ انہوں نے اپنے اداکاری کیرئیر کا آغاز ‘Mrigaya’ سے کیا۔ ایسے میں اب اداکار کا نام سینما میں ان کی خدمات کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

دراصل مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے متھن چکرورتی کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے یہ جانکاری ایکس یعنی ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے دی ہے۔ انہوں نے لکھا، ‘مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے کہ دادا صاحب پھالکے سلیکشن جیوری نے فیصلہ کیا ہے کہ یہ ایوارڈ لیجنڈ اداکار متھن چکرورتی کو انڈین سنیما میں ان کی شاندار خدمات کے لیے دیا جائے گا۔ انہیں یہ اعزاز 8 اکتوبر کو 70ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب میں دیا جائے گا۔

متھن چکرورتی نے 100 کروڑ روپے کی پہلی فلم دی

قابل ذکر ہے کہ متھن چکرورتی نے فلموں میں آنے سے پہلے غربت کے دن دیکھے ہیں۔ فلموں میں آنے کے بعد بھی ان کی جدوجہد کم نہیں ہوئی۔ فلموں میں آنے کے بعد ابتدائی دنوں میں اداکار نے کئی راتیں سڑکوں پر گزاریں۔ کئی بار ایسا ہوا ہے کہ انہیں خالی پیٹ سونا پڑا۔ 80 کی دہائی میں ‘مرگایا’ سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے اداکار نے فلم ‘ڈسکو ڈانسر’ سے اپنی قسمت چمکائی۔ اس کے بعد اس نے کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ اس فلم سے مداحوں نے انہیں ڈسکو ڈانسر کے طور پر بھی ٹیگ کیا۔ وہ فلم انڈسٹری کے پہلے اداکار ہیں جنہوں نے ڈسکو کیا۔یہی نہیں بلکہ متھن چکرورتی کے نام ایک اور ریکارڈ بھی ہے۔ آج بھلے ہی اداکاروں کی فلمیں 100 کروڑ اور 1000 کروڑ کا بزنس کر رہی ہوں، لیکن بہت کم لوگ جانتے ہوں گے کہ سنیما کی تاریخ کا وہ نام ہے جس نے 100 کروڑ روپے کما کر پہلی ہٹ فلم دی۔ ان کی فلم ‘ڈسکو ڈانسر’ نے 100 کروڑ کا بزنس کرکے تاریخ رقم کی اور یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Modi’s Focus on Water Education: پانی کے تحفظ پر مودی حکومت کا بڑا زور، اسکولوں کے نصاب میں شامل ہوں گے آبی انتظام سے متعلق موضوعات

نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…

2 hours ago

UDMA Day 2026: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اُڈما ڈے 2026 کا انعقاد 10 اکتوبر سے، یونانی طب، ادویہ سازی، تحقیق، تعلیم اور صحت سے وابستہ نمائندگان کی شرکت

میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…

3 hours ago

INDIA Alliance Protest: ایس آئی آر کے خلاف اپوزیشن کا ملک گیر احتجاج، پٹنہ میں تیجسوی کا مارچ، لکھنؤ اور بنگلورو میں بھی مظاہرے

بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…

3 hours ago