قومی

Lok Sabha Elections 2024: ہم 2 وزیراعظم بنائیں یا 4 بنائیں، ہماری مرضی، تانا شاہی نہیں آنے دیں گے… سنجے راؤت نے وزیراعظم مودی کو دیا بڑا جواب

ملک میں لوک سبھا الیکشن پورے عروج پر ہے۔ 7 مرحلوں میں ہونے والے الیکشن کے دو مرحلے ختم ہوچکے ہیں۔ سبھی سیاسی پارٹیاں اپنے امیدواروں کے حق میں جم کرانتخابی تشہیر کررہی ہیں۔ اس دوران جم کربیان بازی، الزام تراشی اورجوابی الزام تراشی کی جا رہی ہے۔ اس درمیان شیوسینا (یوبی ٹی) لیڈر اور رکن پارلیمنٹ سنجے راؤت نے ایک بار پھر سے وزیراعظم نریندر مودی سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کو تانا شاہ قراردیا ہے۔

پنے میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں سے ایک تانا شاہ ملک چلا رہا ہے۔ وزیراعظم مودی کے ہر سال ایک نیا وزیراعظم بنائے جانے کے بیان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحادی حکومت جمہوری طریقے سے منتخب کئے گئے تانا شاہ سے کہیں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک حکم شاہ چلا رہا ہے، جسے جمہوری طریقے سے منتخب کیا گیا تھا وہ تانا شاہ بن گیا۔

’الیکشن ہار رہے ہیں وزیراعظم مودی‘: سنجے راؤت

سنجے راؤت نے کہا کہ ہم کسے اپنا وزیراعظم منتخب کرتے ہیں، یہ ہماری خواہش ہے۔ یہ ہم لوگوں کی مرضی ہے کہ ہم 2 وزیر اعظم بنائیں یا 4 وزرائے اعظم بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہے کچھ بھی ہو جائے، اس ملک کو تانا شاہی کی طرف نہیں جانے دیا جائے گا۔ اس کے آگے سنجے راؤت نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میں انڈیا الائنس 300 سے زیادہ سیٹوں پرجیت درج کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی دو مرحلوں سے متعلق ووٹنگ کو لے کربھی سنجے راؤت نے بڑا دعویٰ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دو فیز کے جو الیکشن ہوئے ہیں، اس سے واضح طور پر ظاہر ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی ہار رہے ہیں۔

’ہرسال بدلے گا وزیراعظم‘

دراصل، مدھیہ پردیش کے بیتول میں ایک عوامی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ کچھ میڈیا رپورٹس میں آیا ہے کہ انڈیا الائنس میں بحث چل رہی ہے کہ انڈیا الائنس والے ون ایئر(ایک سال)، ون پی ایم (ایک وزیراعظم) کا فارمولہ بنا رہے ہیں، یعنی ایک سال ایک وزیراعظم، دوسرے سال دوسرا وزیراعظم، تیسرے سال تیسرا وزیراعظم، چوتھے سال چوتھا وزیراعظم، پانچویں سال پانچواں وزیراعظم۔ یہ وزیراعظم کی کرسی کا بھی آکشن کرنے میں لگے ہیں۔

5 مرحلوں میں ہو رہی ہے ووٹنگ

آپ کو بتادیں کہ مہاراشٹر میں شیوسینا (یوبی ٹی) انڈیا الائنس کے تحت الیکشن لڑ رہی ہے۔ مہاراشٹر میں 48 لوک سبھا سیٹیں ہیں۔ ریاست میں پانچ مرحلوں میں ووٹنگ ہونے جا رہی ہے۔ وہیں 2 مرحلوں کی ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ گزشتہ 26 اپریل کو مہاراشٹر کی 8 سیٹوں پرووٹنگ ہوئی تھی۔ 7 ور 20 مئی کے درمیان تین مرحلوں میں ووٹنگ ہوگی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

3 hours ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

3 hours ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

4 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

4 hours ago