قومی

Maharashtra Politics: مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل تیز، این سی پی لیڈر اجیت پوار نے بی جے پی کے ساتھ جانے کا خاکہ تیار کیا

Maharashtra Politics: مہاراشٹرکی سیاست میں ایک بار پھر سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔ خبرآرہی ہے کہ اجیت پوار بی جے پی کے ساتھ جاسکتے ہیں۔ حالانکہ اجیت پوار کے ساتھ 11 سے 12 اراکین اسمبلی ہیں۔ اجیت پوار سے متعلق قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ مہاراشٹر کی سیاست میں بڑا الٹ پھیر ہوسکتا ہے۔ مہاراشٹرمیں فی الحال ایکناتھ شندے کی حکومت ہے۔ اجیت پوارکے بی جے پی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان این سی پی سربراہ شرد پوارکی بیٹی اوررکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے بھی بڑا دعویٰ کیا ہے۔ سپریا سولے نے کہا ہے کہ آئندہ دو ہفتے میں دو بڑے سیاسی دھماکے ہوں گے۔

شرد پوار کا بیان

اس درمیان این سی پی سربراہ شرد پوار کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ شرد پوار نے کہا، قیاس آرائی صرف میڈیا کے دل میں ہے… ہمارے دل میں نہیں ہے۔ این سی پی کے سبھی اراکین اسمبلی پارٹی کو مضبوط کیسے کریں، اس پر غور کر رہے ہیں۔ اجیت پوار نے کوئی میٹنگ نہیں بلائی ہے۔

سپریا سولے نے کہی یہ بڑی بات

رکن پارلیمنٹ سپریا سولے کے اس دعوے کے بعد مہاراشٹر میں سیاسی بھونچال آنے کی قیاس آرائی کی جارہی ہے۔ جب سپریا سولے سے پوچھا گیا کہ اجیت پوار کہاں ہیں؟ تب سپریا سولے نے کہا کہ آپ ان کے پیچھے جائیں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ وہ کہاں ہیں۔ کئی پریشانیاں ہیں، ریاست میں کام نہیں ہوتا ہے، اس لئے اجیت پوار نے کچھ پروگرام منسوخ کردیئے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کسی پروگرام کو منسوخ کرنے سے کچھ نہیں ہوتا۔

قابل ذکر ہے کہ کچھ دن پہلے پرکاش امبیڈکر نے کہا تھا کہ 15 دنوں میں ریاست میں سیاسی بھونچال آجائے گا۔ اس بارے میں پوچھے جانے پر سپریا سولے نے کہا کہ ایک نہیں بلکہ دو سیاسی بھونچال آئیں گے، ایک دہلی میں اور دوسرا مہاراشٹر میں۔

یہ بھی پڑھیں: NCP on Verge of Break after Shiv Sena: شیو سینا کے بعد اب ٹوٹ کی دہلیز پر این سی پی! اجیت پوار کے پھر بی جے پی سے ہاتھ ملانے کی قیاس آرائیاں

کہاں سے شروع ہوا پورا معاملہ؟

این سی پی صدرشرد پوار نے ایک نیوزچینل کو دیئے انٹرویو میں اڈانی معاملے میں کانگریس کے ذریعہ کئے گئے جے پی سی کے مطالبہ کی مخالفت کی تھی۔ اجیت پوارنے بھی وزیراعظم مودی کے کام کی سراہنا کی تھی۔ اجیت پوار بھی کہہ چکے ہیں کہ انہیں ای وی ایم پربھی بھروسہ ہے۔ ہارنے والی پارٹی ای وی ایم کو قصوروار ٹھہراتی ہے۔ تاہم اجیت پوارنے یہ بھی کہا کہ یہ مان لیا جائے کہ یہ عوامی مینڈیٹ ہے۔ وہ گزشتہ کچھ ماہ سے دیویندر فڑنویس کی تنقید کرنے سے بھی بچتے رہے ہیں۔ ان سب کی وجہ سے قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ اجیت پوار بی جے پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس
Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

7 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago