بھارت ایکسپریس۔
مہاراشٹرکے کارگزاروزیراعلیٰ ایکناتھ شندے دیویندرفڑنویس حکومت میں نائب وزیراعلیٰ بنیں گے یا نہیں۔ اس پرتعطل برقرار ہے۔ اس سے پہلے خبرآئی تھی کہ ایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ ہوں گے اوروہ آزاد میدان میں ہونے والی تقریب میں حلف بھی لیں گے۔ شیوسینا کے لیڈر چاہتے ہیں کہ شندے نائب وزیراعلیٰ بنیں۔ وہ انہیں منانے میں مصروف ہیں۔ ادے سامنت، سنجے شرساٹ، سنجے گائیکواڈ، بھارت گوگاؤلے، دیپک کیسرکر، ایکناتھ شندے کو منانے کے لئے ان کی رہائش گاہ پہنچے ہیں۔
ادے سامنت نے کہا کہ گزارش ہے کہ ایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں۔ ہمارے 59 اراکین اسمبلی میں سے کوئی بھی نائب وزیراعلیٰ کے لئے خواہشمند نہیں ہے۔ اگر ایکناتھ شندے نائب وزیراعلیٰ کا عہدہ قبول نہیں کرتے ہیں تو ہم کابینہ میں جگہ نہیں قبول کریں گے۔ وہیں، ایکناتھ شندے کے نائب وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق ایک گھنٹے کے اندر فیصلہ ہوجائے گا۔ شیوسینا لیڈرسنجے شرساٹ نے کہا کہ راج بھون سے لوٹنے کے بعد ہم سبھی اراکین اسمبلی کل ایکناتھ شندے سے ملنے گئے تھے۔ ہم نے ان سے گزارش کی ہے کہ آپ حکومت میں شامل ہوں۔ حکومت میں کئی اہم فیصلے ہوتے ہیں، جن میں آپ کا شامل ہونا ضروری ہے۔
دعوت نامہ سے بھی پیدا ہوئی کنفیوژن
حلف برداری تقریب کے لئے دعوت نامہ بی جے پی، شیوسینا (شندے گروپ) اوراین سی پی (اجیت پوارگروپ) کی طرف سے تیارکیا گیا ہے۔ ان تینوں دعوت ناموں میں وزیراعلیٰ کے طور پردیویندر فڑنویس کا نام درج ہے۔ شندے گروپ کے دعوت نامہ پرنائب وزیراعلیٰ عہدے کے لئے ایکناتھ شندے کا نام نہیں لکھا ہے۔ ایسے میں تعطل بڑھ گیا ہے۔ این سی پی کے کارڈ میں بتایا گیا ہے کہ اجیت پوارنائب وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیں گے۔
شندے نے کہی تھی یہ بڑی بات
دیویندرفڑنویس، اجیت پواراورایکناتھ شندے بدھ کو گورنرکو حکومت سازی کے لئے اراکین اسمبلی کی حمایت کا خط دینے پہنچے تھے، اس کے بعد تینوں لیڈران نے پریس کانفرنس کی۔ جس میں شندے نے کہا کہ وہ بتائیں گے کہ وہ حلف لیں گے یا نہیں، جس کے بعد سے ہی تعطل کی صورتحال ہے۔ اس کے بعد شام کو سات بجے دیویندر فڑنویس، شیوسینا لیڈرایکناتھ شندے سے ملنے ان کی رہائش گاہ پر پہنچےتھے۔ تقریباً 45 منٹ کی یہ ملاقات ہوئی۔ اس میٹنگ میں انہیں بتا دیا گیا کہ انہیں وزارت داخلہ نہیں دیا جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستان اور چین نے سرحد پار تعاون کو بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کرنے کا…
واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا…
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اقلیتی اداروں سے این ای پی 2020 کے نفاذ…
امت شاہ نے کہا کہ میرا ویڈیو الیکشن کے دوران ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔…
اشون نے ہندوستان کے لیے 116 ون ڈے میچ بھی کھیلے، 156 وکٹیں حاصل کیں،…
کانگریس لیڈر کھرگے نے کہا کہ اگر پی ایم مودی کو امبیڈکر جی سے محبت…