قومی

Maharashtra CM Post: وزیراعلیٰ عہدہ نہیں چھوڑنا چاہتا ہے شندے گروپ؟ اجیت پوار گروپ سے کیا رابطہ، ایک گھنٹے تک کیا گیا تبادلہ خیال

Maharashtra CM: شیوسینا سربراہ ایکناتھ شندے مہاراشٹر کا وزیراعلیٰ عہدہ ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے گروپ نے اجیت پوار گروپ سے وزیراعلیٰ عہدہ کے لئے حمایت مانگنے کے لئے رابطہ کیا ہے۔ پیر (25 نومبر) کو شندے گروپ اور اجیت پوار گروپ  کے درمیان اس سے متعلق تقریباً ایک گھنٹے تک بات چیت ہوئی۔

دراصل، ایکناتھ شندے نے منگل (26 نومبر) کو وزیراعلیٰ عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جب وہ گورنر سی پی رادھا کرشنن کو اپنا استعفیٰ دینے پہنچے، تب دونوں وزرائے اعلیٰ ان کے ساتھ موجود تھے۔ گورنر سی پی رادھا کرشنن نے ایکناتھ شندے سے اگلی حکومت کی حلف برداری تقریب تک کارگزار وزیراعلیٰ بنے رہنے کو کہا ہے۔

شندے گروپ ہوا سرگرم

اس درمیان مہاراشٹر کا اگلے وزیراعلیٰ سے متعلق گہما گہمی جاری ہے، کیونکہ دوسری جانب ایکناتھ شندے نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دوسری جانب شندے گروپ کے اراکین پارلیمنٹ انہیں پھر سے وزیراعلیٰ بنانے کی فیلڈنگ میں مصروف ہیں۔ شیوشینا شندے گروپ کے اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندرمودی سے ملنے کا وقت مانگا ہے۔

رام داس اٹھاؤلے نے کیا یہ بڑا دعویٰ

دوسری طرف دیویندر فڑنویس کے حامی انہیں وزیراعلیٰ بنانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ اس درمیان ایک بڑا دعویٰ مرکزی وزیر رام داس اٹھاؤلے نے کہا، “مہاراشٹرمیں وزیراعلیٰ عہدے پرجاری تعطل جلد ہی ختم ہوجائے گا۔ بی جے پی اعلیٰ کمان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ دیویندرفڑنویس کو وزیراعلیٰ بنایا جائے۔ حالانکہ ایکناتھ شندے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں اور ان کی ناراضگی دور کی جانی چاہئے، لیکن بی جے پی نے اتنی سیٹیں جیتی ہیں کہ وہ بھی نہیں مانے گی۔”

وزیراعلیٰ عہدے کے لئے ہوسکتے ہیں یہ دو فارمولے

وہیں، پیر 025 نومبر) کو دیویندر فڑنویس کے دہلی آنے کے بعد ہلچل تیزہوئی تھی۔ حالانکہ اب وہ واپس ممبئی لوٹ چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ عہدے سے متعلق ممبئی میں میٹنگوں کا کئی دورچلا، لیکن بات تو دہلی سے فائنل ہونی ہے۔ کیونکہ سیاسی گلیاروں میں بحث ہے کہ مہاراشٹر میں وزیراعلیٰ عہدے کے لئے ایک وزیراعلیٰ ور دو نائب وزرائے اعلیٰ کا فارمولہ جاری رہ سکتا ہے۔ وہیں، ڈھائی ڈھائی سال کے لئے وزیراعلیٰ عہدے کی بھی تھیوری سامنے آرہی ہے، لیکن ابھی یہ صرف قیاس آرائی ہے، کیونکہ آخری مہردہلی سے لگنی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Massive Demolition Operation : احمد آباد میں بڑے پیمانے پر کی گئی انہدامی کارروائی،80 بلڈوزر کی مدد سے چلائی گئی میگا ڈیمولیشن مہم

گجرات حکومت کی وزارت داخلہ نے ان بنگلہ دیشیوں کی جھونپڑیوں کو گرانے کا حکم…

3 minutes ago

Pahalgam Terror Attack: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد بڑا فیصلہ، 48 ریزورٹس اور سیاحتی مقامات بند

موصولہ اطلاعات کے مطابق جموں و کشمیر حکومت نے یہ فیصلہ سیکورٹی ایجنسیوں کے مشورے…

21 minutes ago

Kharge, Rahul write to PM Modi: دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ ضروری،پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے سرکار، کھرگے اور راہل گاندھی کا پی ایم کو خط

کانگریس نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں مرکزی حکومت…

41 minutes ago

New Plan against Pakistan: پاکستان کے خلاف ہندوستان کا بڑا ایکشن پلان،سمندر سے آسمان تک ہر جگہ پاکستان کے راستے بند کرنے کی تیاری

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ بڑھ چکی ہے لیکن اس کے باوجود…

57 minutes ago