قومی

Kharge, Rahul write to PM Modi: دہشت گردی کے خلاف اتحاد کا مظاہرہ ضروری،پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلائے سرکار، کھرگے اور راہل گاندھی کا پی ایم کو خط

جموں و کشمیر کے پہلگام میں 22 اپریل کو ایک دہشت گردانہ حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد ملک کے لوگوں میں غصہ ہے اور وہ مرکزکی مودی حکومت سے دہشت گردوں کو جلد پکڑ کر سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اس دوران کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور سینئر لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت متحد ہو کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کا ہے۔ کانگریس سے پہلے راشٹریہ جنتا دل، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا اور آزاد رکن پارلیمنٹ کپل سبل نے بھی پہلگام حملے کے حوالے سے پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس صدر کھرگے نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر کہا، وزیر اعظم، اس وقت جب اتحاد اور یکجہتی بہت ضروری ہے، اپوزیشن کا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا جلد از جلد خصوصی اجلاس بلانا ضروری ہے۔ یہ ہمارے اجتماعی عزم کا ایک طاقتور مظاہرہ ہوگا اور ہم 22 اپریل کو معصوم شہریوں پر ہونے والے وحشیانہ دہشت گردانہ حملے سے نمٹنے کی خواہش کے عزم کا اعادہ بھی کریں گے۔اس لئے  خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

راہل گاندھی  کی پی ایم مودی کو خط

راہل گاندھی نے  بھی پی ایم مودی کو خط  لکھا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم، پہلگام میں دہشت گردانہ حملے نے ہر ہندوستانی کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس نازک وقت میں ہندوستان کو دکھانا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہمیشہ متحد رہیں گے۔ اپوزیشن کا خیال ہے کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا خصوصی اجلاس بلایا جائے، جہاں عوام کے  منتخب نمائندے اپنے اتحاد اور عزم کا مظاہرہ کرسکیں۔ ہماری درخواست ہے کہ اس طرح کا خصوصی اجلاس جلد از جلد بلایا جائے۔

کانگریس نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں مرکزی حکومت کو مکمل تعاون دیا ہے۔ کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ملک اہم ہے اور اس کی حفاظت کے لیے سب کو مل کر لڑنا ہوگا اور اس کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے پی ایم مودی سے اپیل کی کہ انہیں سب کو اعتماد میں لے کر آگے بڑھنا ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Asian Games 2026: نیرو ڈھانڈا نے ملک کو دلایا پانچواں گولڈ، خواتین کے ٹریپ انفرادی مقابلے میں رقم کی تاریخ

نیرو ڈھانڈا نے کوالیفکیشن راؤنڈ میں 118 کے اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی…

8 minutes ago

Sambhal Violence Case: سنبھل تشدد کے ملزم افروز کی این ایس اے حراست منسوخ، سپریم کورٹ کا یوپی حکومت پر 10 لاکھ روپے جرمانہ

سپریم کورٹ نے غیر قانونی احتیاطی حراست کا حکم جاری کرنے پر اتر پردیش حکومت…

2 hours ago