-بھارت ایکسپریس
Aurangzeb Status: مہاراشٹرکے کولہا پورمیں کچھ نوجوانوں کے ذریعہ مبینہ واٹس اپ اسٹیٹس پراورنگ زیب کی تصویرلگانے کا الزام سرخیوں میں ہے۔ ہندو تنظیموں نے بدھ (7 جون) کوکولہاپورچھترپتی شیواجی مہاراج چوک پرکارکنان کو جمع ہونے کی اپیل کی تھی۔ ہندو تنظیم کے لوگ جب وہاں جمع ہونا شروع ہوئے توپولیس نے کارروائی شروع کردی۔
پولیس نے تنظیم کے لوگوں پرلاٹھی چارج کیا اورانہیں وہاں سے بھگایا۔ کولہاپورمیں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ ضلع انتظامیہ نے 19 جون تک کے لئے شہرمیں کہیں پرلوگوں کے جمع ہونے پرپابندی لگا دی ہے۔ معاملے میں دوافراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ دونوں لوگوں پر پوسٹ بنانے اوراسے سرکولیٹ کرنے کا الزام ہے۔ اس کے ساتھ ہی رینج کے آئی جی اورایس پی موقع پرموجود ہیں۔
سخت کارروائی کرنے کے لئے دیئے ہیں احکامات
کولہاپور کے حادثہ پرمہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا کہ ریاست میں لاء اینڈ آرڈر بنائے رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ میں عوام سے بھی امن وامان بنائے رکھنے کی اپیل کرتا ہوں۔ پولیس جانچ چل رہی ہے اورقصوروار پائے جانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وہیں حادثہ پرمہاراشٹرکے نائب وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس نے محکمہ داخلہ کو قصوروارافراد کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اورنگ زیب کی تعریف کرنے والے کے لئے مہاراشٹرمیں کوئی معافی نہیں ہے۔ پولیس بھی کارروائی کر رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ یقینی بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ لوگ بھی امن وامان کو بنائے رکھیں۔ کہیں کوئی ناگہانی حادثہ نہ ہو۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…