Uncategorized

Banned terrorist organizations are recruiting new cadres: کالعدم دہشت گرد تنظیم خالصتان ٹائیگر فورس کی سرگرمیوں کو انجام دینے کی کوشش، ہندوستان میں مسلسل نئے کیڈرز کی  ہو رہی ہے بھرتی

نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ دلا اور اس کے مددگار فلپائن میں منپریت پیٹا سمیت مختلف ممالک میں مقیم کالعدم دہشت گرد تنظیم خالصتان ٹائیگر فورس (KTF) کی سرگرمیوں کو انجام دینے کے لیے ہندوستان میں مسلسل نئے کیڈرز کی بھرتی کر رہے ہیں۔ وہ جبرن وصولی اور دیگر ذرائع سے کالعدم دہشت گرد تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھا کر رہے ہیں، اور سرحد پار سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کی اسمگلنگ کر رہے ہیں

 

دوسری جانب نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے آج پنجاب میں نو اور ہریانہ میں ایک جگہ پر چھاپہ ماری کی۔ این آئی اے نے کلعدم دہشت گرد تنظیم خالصتان ٹائیگر فورس (کے ٹی ایف) کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے اور سرحد پار سے اس کے لیے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد اسمگل کرنے کی مجرمانہ سازش کے سلسلے میں چھاپہ ماری کی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال 20 اگست کو این آئی اے نے کے ٹی ایف کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ اسی معاملے میں، این آئی اے نے اس سال 19 مئی کو اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے کینیڈا میں مقیم عرش دلا کے دو قریبی ساتھی امرت پال سنگھ عرف امی اور امرک سنگھ کو گرفتار کیا تھا۔ این آئی اے نے دونوں ملزمان کو 19 مئی کی صبح ایک آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے گزشتہ روز امرت پال سنگھ اور امرک سنگھ کی تحویل میں 14 دن کی توسیع کر دی تھی۔ اب دونوں کو 16 جون تک این آئی اے کی حراست میں رہنا پڑے گا۔ بتا دیں کہ این آئی اے کی حراست ختم ہونے کے بعد دونوں کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ ان دونوں کو یو اے پی اے ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ امرت پال سنگھ عرف امی اور امرک سنگھ کے خلاف پنجاب میں کئی فوجداری مقدمات درج ہیں اور وہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ ان سے پوچھ تاچھ کرکے معلوم کرنا ہے کہ وہ اسلحہ اور فنڈز کا انتظام کہاں سے کرتے تھے۔ دونوں کے خلاف گزشتہ سال 20 اگست کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Amit Shah wished Pralhad Joshi on his birthday: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ’’مرکزی وزیر…

1 minute ago

PM Modi extends birthday wishes to Pralhad Joshi: وزیر اعظم مودی سمیت ان لیڈروں نے پرہلاد جوشی کو سالگرہ کی دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کے ذریعے…

57 minutes ago

Pathankot Infiltration: پٹھان کوٹ سرحد پر بی ایس ایف کی کارروائی، بمیال سیکٹر میں ایک درانداز ہلاک

پنجاب میں گزشتہ چند ماہ کے دوران سرحدی علاقوں میں سکیورٹی مزید سخت کی گئی…

2 hours ago

India vs New Zealand Test: دوسرے سیشن میں گیند بازوں نے کرائی ہندوستان کی واپسی، رچن رویندر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ

ہندوستانی ٹیم نے اپنی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی ہے۔ پرسدھ کرشنا کی جگہ…

3 hours ago

Azam Khan: بزمِ منور، ایک شام آئین کے نام‘ پروگرام میں اعظم خان نے امر سنگھ اور جیا پردا کو کیا یاد

اعظم خان نے اپنی تقریر میں جیل میں گزارے گئے دنوں کا بھی ذکر کیا۔…

3 hours ago