بین الاقوامی

Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی

 Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بدھ کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں کئی مسائل پرکشیدگی کے درمیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن منگل کو سعودی عرب پہنچے تھے۔ وزیرخارجہ بننے کے بعد یہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا سعودی عرب کا دوسرا دورہ ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بائیڈن اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بدھ کی صبح ملاقات  کے دوران دونوں رہنماؤں نے “مشرق وسطیٰ اور سلامتی اور خوشحالی کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم” کا اظہار کیا۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انسانی حقوق کے معاملات پر پیش رفت سے ہمارے دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔
سعودی عرب نے ایک بیان میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ تاہم ملاقات کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کو اپنے مفاد میں فیصلے کرنے اور کئی مواقع پر امریکہ کے موقف کو نظر انداز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
عالمی منڈیوں میں خام تیل کی فراہمی، روس کے ساتھ ‘OPEC+’ میں شراکت داری اور چین کی مدد سے ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے پر سعودی عرب کی امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ بار بار ٹکرائو ہورا تھا اس سارے معاملہ کو لیکر۔
بائیڈن نے 2018 میں ‘واشنگٹن پوسٹ’ کے صحافی جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی عرب کے خلاف سخت موقف اختیارکیا تھا۔
انٹونی بلنکن سے پہلے بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے بھی سعودی عرب کا سفر کیا اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔

(اے پی)

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Attends ‘Bhajan Clubbing’: پنڈت دین دیال اپادھیائے کی جینتی پر ’بھجن کلبنگ‘ میں شریک ہوئے پی ایم مودی، کھنجری بجاتے آئے نظر

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کی شام دہلی کے دین دیال اپادھیائے پارک پہنچ…

37 minutes ago

Opposition Protest Against CEC Gyanesh Kumar: سی ای سی گیانیش کمار کے خلاف سڑک پر اپوزیشن، پٹنہ میں آر جے ڈی کا احتجاج، کانگریس نے مانگا استعفیٰ

انتخابی کمیشن کی کارروائی اور ووٹر فہرست کی نظرثانی سے متعلق اپوزیشن کا احتجاج، کانگریس…

45 minutes ago

Delhi HC Order: پی ایم مودی کے ساتھ اپنی مبینہ ڈیپ فیک تصویر سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے دیا یہ حکم

عدالت نے میٹا کو مبینہ قابل اعتراض تصویر ہٹانے کی ہدایت دی، کاکروچ جنتا پارٹی…

2 hours ago