قومی

Voter list survey pressure two BLO death one missing: جان لیوا ایس آئی آر! ووٹر لسٹ سروے میں کام کا دباؤ، مدھیہ پردیش میں دو بی ایل او کی موت، ایک لاپتا

مدھیہ پردیش میں ووٹر لسٹ کے اسپیشل انٹینسیو رویژن (SIR) کے دوران دو بوتھ لیول آفیسر (BLO) کی موت ہو گئی ہے۔ یہ دونوں، ٹیچر کم بی ایل او رائے سین اور دموہ ضلع میں تعینات تھے۔ جمعہ کی دیر رات ان کی موت بیماری کی وجہ سے ہوئی بتائی جا رہی ہے، لیکن خاندان اور قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ اصل وجہ کام کا زیادہ بوجھ اور ٹارگٹ مکمل کرنے کا دباؤ تھا۔

اموات کی شناخت

اموات کی شناخت رائے سین ضلع کے رما کانت پانڈے اور دموہ ضلع کے سیتارام گونڈ کے طور پر ہوئی ہے۔ افسران نے بتایا کہ رائے سین میں ایک اور بی ایل او، نرائن داس سونی گزشتہ چھ دنوں سے لاپتہ ہیں۔ وہ بغیر اطلاع گھر سے نکل گئے تھے اور اب تک ان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ پولیس اور خاندان ان کی تلاش کر رہے ہیں۔

افسر کا کیا کہنا ہے؟

اسمبلی حلقے کے سب ڈویژنل آفیسر اور الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر چندرشیکھر سریواستو نے بتایا کہ رما کانت پانڈے منڈی دیپ میں ووٹر لسٹ ریویژن مہم پر کام کر رہے تھے۔ رات دیر گئے ان کی طبیعت خراب ہوئی اور ان کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

اہل خانہ کا الزام

ادھر، متوفی پانڈے کی بیوی ریکھا اور اہل خانہ کے دیگر افراد نے دعویٰ کیا کہ ان پر کام کا بہت زیادہ دباؤ تھا۔ انہیں دیر رات تک اسائنمنٹ مکمل کرنا پڑتا تھا اور مستقل فون پر ڈیڈ لائن پوری کرنے کی ہدایات ملتی رہتی تھیں۔ خاندان کا کہنا ہے کہ یہی دباؤ ان کی بیماری بڑھننے اور موت کا سبب بنا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

2 hours ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

3 hours ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

3 hours ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

3 hours ago