بین الاقوامی

PM Modi G20 South Africa: جوہانسبرگ میں جی20 سمٹ کا آغاز،وزیراعظم نریندر مودی اہم عالمی موضوعات پر پیش کریں گے بھارت کا مؤقف

جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں آج سے جی20 سربراہ اجلاس کا باضابطہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں شرکت کے لیے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی وہاں پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم مودی اس اہم عالمی فورم میں تین بڑے سیشنز میں شرکت کریں گے، جہاں وہ عالمی معیشت، موسمیاتی تبدیلی اور مصنوعی ذہانت جیسے اہم امور پر بھارت کی سوچ اور ترجیحات دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جی20 سیشنز کے تین بنیادی موضوعات مقرر کیے گئے ہیں۔ پہلا موضوع “جامع اور پائیدار اقتصادی ترقی” ہے، جس میں اس بات پر زور دیا جائے گا کہ ترقی کے سفر میں کوئی ملک یا معاشرہ پیچھے نہ رہ جائے۔ اس عنوان کے تحت عالمی معیشت کی مضبوطی، تجارت کے کردار، ترقیاتی منصوبوں کے لیے مالی وسائل کی فراہمی اور قرض کے بوجھ میں کمی جیسے نکات شامل ہیں۔

دوسرا اہم موضوع “ایک مضبوط دنیا کے لیے جی20 کی شراکت” ہے، جس میں قدرتی آفات کے خطرات میں کمی، موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز، صاف توانائی کے منصفانہ استعمال اور غذائی نظام کی بہتری جیسے اہم معاملات زیرِ بحث آئیں گے، کیونکہ دنیا اس وقت غیرمعمولی ماحولیات دباؤ اور توانائی بحران سے گزر رہی ہے۔

تیسرا موضوع “سب کے لیے منصفانہ اور محفوظ مستقبل” کے عنوان سے ہے، جس میں اہم معدنی وسائل تک منصفانہ رسائی، بہتر روزگار کے مواقع اور مصنوعی ذہانت کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال جیسے موضوعات شامل ہیں۔ وزیر اعظم مودی اس حوالے سے بھارت کے تجربات اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کے ماڈل پر بھی روشنی ڈالیں گے۔

جی20 اجلاس کے علاوہ وزیراعظم مودی کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اسی سلسلے میں انہوں نے آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون، جوہری توانائی، تجارت اور اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے متعلق وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیراعظم مودی IBSA لیڈرز میٹنگ میں بھی شرکت کریں گے، جو انڈیا، برازیل اور جنوبی افریقہ پر مشتمل اتحاد ہے اور یہ مسلسل چوتھا جی20 اجلاس ہے ،جو عالمی جنوب (Global South) کے تناظر میں منعقد ہو رہا ہے۔یہ کانفرنس عالمی تعاون اور مستقبل کی سمت طے کرنے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل مانی جا رہی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Sustainability on Wheels: حیدرآباد کے اکشے سی ایس دیش پانڈے کا انوکھا ماڈل، اب کچرا پروسیسنگ پلانٹ خود پہنچے گا آپ کے پاس

’Switcheko‘ کا موبائل ویسٹ پروسیسنگ ماڈل، کچرا پیدا ہونے والی جگہ پر ہی کرے گا…

5 minutes ago

Weather Update Today: مانسون کی رخصتی سے پہلے بادل برسنے کو تیار، دہلی سمیت 15 ریاستوں میں بارش اور طوفان کا الرٹ

بنگال کی خلیج میں بننے والے موسمی نظام اور ہمالیائی خطے میں فعال مغربی ہواؤں…

60 minutes ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 میں روشیبینا دیوی کا دم دار مظاہرہ، ووشو میں بھارت نے جیتا چاندی کا تمغہ

آئچی-ناگویا ایشین گیمز 2026 میں بھارت کی شاندار شروعات، منی پور کی روشیبینا دیوی نے…

2 hours ago

Sleeper Bus Fire Accident: نوئیڈا سے مہوبہ جا رہی سلیپر بس بنی آگ کا گولہ، یمنا ایکسپریس وے پر 9 مسافروں کی جل کر دردناک موت

اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں یمنا ایکسپریس وے پر ایک دل دہلا دینے والا…

3 hours ago

PM Modi Seva Yatra: وڈ نگر سے وارانسی تک 35,500 کلومیٹر کا سفر، 500 سے زائد نوجوان آج وزیر اعظم مودی سے کریں گے براہِ راست گفتگو

’سیوا یاترا‘ میں شامل نوجوان اسکولوں، اسپتالوں، یتیم خانوں اور اولڈ ایج ہومز میں صفائی…

3 hours ago