Madhya Pradesh CM Shivraj Singh Chauhan: مدھیہ پردیش گلوبل انویسٹرسمٹ کا ساتواں ایڈیشن 12 جنوری کواندورمیں شروع ہوا ہے۔ اس دوروزہ پروگرام میں قابل ذکر تعداد میں بی 2 بی اور بی 2 جی میٹنگیں، وینڈرڈیولپمنٹ پروگرام، سیکٹرل سیشنزاورسرکردہ صنعت کاروں اورمدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کے ساتھ غیرملکی وفود کی ون ٹو ون ملاقاتیں ہوئیں۔ سرمایہ کاروں نے 15.42 لاکھ کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا عہد کرتے ہوئے انہوں نے ریاست کے صنعت دوست ماحول پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے سرمایہ کاروں کے اس عزم کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مدھیہ پردیش حکومت کے ذریعہ شناخت شدہ اورمطلع شدہ علاقوں میں صنعتی یونٹس کو تین سال کی مدت کے لئے منظوری حاصل کرنے سے استثنیٰ رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مذکورہ مدت کے دوران صنعتی یونٹوں میں کوئی بھی جائزہ نہیں لیا جائے گا۔
اس سے متعلق ریاست نے 27 جنوری 2023 کو نے ‘اسٹیبلشمنٹ اینڈ آپریشنلائزیشن آف انڈسٹریزآرڈیننس 2023’ کے نام سے ایک آرڈیننس جاری کیا ہے۔
آرڈیننس کے التزامات کے مطابق اہم خصوصیات
قابل اطلاق: آرڈیننس تمام صنعتی شعبوں، ایم ایس ایم ای اور آئی ٹی اورکلسٹرز پرنافذ ہوگا۔
رجسٹریشن: سرمایہ کاروں کو خود کو ریاست کے سنگل ونڈو سسٹم یعنی https://invest.mp.gov.in پر اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔
سرمایہ کاری کا ارادہ: کامیاب رجسٹریشن کے بعد، درخواست دہندہ کو ‘سرمایہ کاری کا ارادہ’ کے لئے درخواست دینی ہوگی۔ ایک بارجب سرمایہ کار’سرمایہ کاری کا ارادہ’ سے متعلق فارم کو پُرکرلیتا ہے، تواسے ‘تین سال کی مدت کے لئے منظوری اور معائنہ کی چھوٹ’ کا انتخاب کرنے کا اختیار فراہم کیا جائے گا۔
اعترافی سرٹیفکیٹ: سرمایہ کار کی طرف سے جمع کرائے گئے ‘سرمایہ کاری کا ارادہ’ کی جانچ پڑتال کے بعد، ایک اعترافی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
تصدیقی سرٹیفکیٹ کا اثر: تصدیقی سرٹیفکیٹ کی وصولی پر، سرمایہ کارصنعتی یونٹ کی تعمیرشروع کرسکتا ہے۔ سرٹیفکیٹ کی میعاد کی مدت کے دوران سرمایہ کارکو کوئی منظوری لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نیز، کوئی بھی مجازاتھارٹی قبولیت سرٹیفکیٹ کی میعاد کے دوران صنعتی یونٹ میں کوئی معائنہ نہیں کرے گی۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…