قومی

NCC Rally:  وزیراعظم مودی نے این سی سی ریلی میں کہا-ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے یہ نئے مواقع کا وقت، جاری کیا 75 روپئے کا یادگاری سکہ

NCC Rally: وزیراعظم نریندرمودی اوروزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کریپا پریڈ گراؤنڈ میں سالانہ این سی سی ریلی میں حصہ لیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے این سی سی کے 75 کامیاب سالوں کے موقع پرایک خصوصی ڈے کوراور 75 روپئے کا ایک یادگاری سکہ جاری کیا۔ این سی سی اس سال اپنے قیام کا 75واں سال منا رہا ہے۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی نے سالانہ ریلی کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ‘آزادی کے 75 سال کے مکمل ہونے پراین سی سی بھی اپنی 75 واں سالگرہ منا رہا ہے، جن لوگوں نے این سی سی کی نمائندگی کی ہے اوراس کا حصہ رہے ہیں، میں ملک کی تعمیرمیں ان کی سراہنا کرتا ہوں’۔

وزیراعظم مودی نے کہا کہ این سی سی کیڈیٹس، ہندوستان کی نوجوان نسل کے طور پرملک کی ‘امرت نسل’ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ یہ امرت نسل آنے والے 25 سالوں میں ملک کو ایک نئی اونچائی پر لے جائے گی، ہندوستان کو ‘آتم نربھر’ اورترقی یافتہ بنائے گی۔ اس موقع پر وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی موجود رہے۔

ملک کی ترقی میں این سی سی کا کردار

وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ آج اس وقت میرے سامنے جو این سی سی میں کیڈیٹ ہیں وہ تواورخاص ہیں۔ تغیرات سے بھری ہوئی مگرایک بھارت، شریشٹھ بھارت کے بنیادی اصول کو ہندوستان کے کونے کونے میں لے کرجانے والا یہ پروگرام ہمیشہ ہمیشہ یاد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپ این سی سی کیڈیٹ کے طور پربھی اورملک کے نوجوان کے طورپربھی ایک امرت نسل کی قیادت کرتے ہیں۔ یہ امرت نسل آنے والے 25 سالوں میں ملک کو ایک نئی اونچائی پرلے جائے گی۔ ہندوستان کو آتم نربھر اورترقی یافتہ بنائے گی۔ ملک کی ترقی میں این سی سی کا کیا کردار ہے، یہ ہم نے دیکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Home Minister Amit Shah in Karnataka: دہشت گردی، آرٹیکل 370 اور رام مندر… کرناٹک الیکشن سے پہلے وزیر داخلہ امت شاہ نے چلا داؤں

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستان کے نوجوانوں کے لئے یہ نئے مواقع کا وقت ہے۔ ہرکوئی ہندوستان کی بات کر رہا ہے، کہہ رہا ہے ‘بھارت کا وقت آگیا ہے۔ اس کا سہرا بھارت کے نوجوانوں کو دیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ جس ملک کے نوجوان جوش وجذبے سے لبریز ہوئے ہوں، اس ملک کی ترجیحات ہمیشہ نوجوان ہی ہوں گے۔ آج کا ہندوستان بھی اپنے سبھی نوجوان ساتھیوں کو وہ اسٹیج دینے کی کوشش کررہا ہے، جو آپ کے خوابوں کو پورا کرسکے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Afghanistan- A Cat’s Freedom and A Girl’s Cage: افغانستان-ایک بلی کی آزادی اور لڑکی کا پنجرہ

طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…

32 minutes ago

Dhanush and Nayanthara ignored each other: شادی کی تقریب میں دھنش اور نینتارہ نے ایک دوسرے کو کیا نظر انداز، ویڈیو وائرل

اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…

1 hour ago

Baba Siddiqui Murder Case: بابا صدیقی قتل کیس کا ایک اور ملزم ناگپور سے گرفتار، ممبئی میں ہوگی سمیت سے تفتیش

تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…

2 hours ago

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

3 hours ago