لدھیانہ جامع مسجد میں عیدالفطر کے موقع فلسطین کے حق میں خصوصی دعا کی گئی۔
Ludhiana Palestine Flag: ماہ رمضان المبارک کے اختتام کے بعد فرزندان توحید اورمسلمانوں نے جمعرات (11 اپریل) کولدھیانہ شہرمیں عید الفطرکی نمازادا کی۔ پنجاب جامع مسجد کے شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے عید الفطر کی نماز پڑھائی۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے شاہی امام مولانا محمد عثمان نے کہا کہ عید کے دن اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام فلسطین کے مسلمانوں کوبھلایا نہیں جاسکتا۔
اسرائیل کی غنڈہ گردی برداشت نہیں
شاہی امام مولانا محمد عثمان لدھیانوی نے کہا، “فلسطین میں اسرائیل کی غنڈہ گردی کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ اسرائیل کا ہرقدم غیرانسانی اورغیرقانونی ہے، لیکن ظلم کے خلاف اپنی آوازکواٹھانا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم سب کو مل کرسیاسی اورسماجی طورپردہشت گردی کی مخالفت کرنی چاہئے۔
جامع مسجد پر فلسطینی پرچم بلند کیا گیا
اس موقع پرفلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے جامع مسجد پرفلسطینی پرچم لگائے گئے تھے۔ نمازعیدالفطرادا کرنے آئے بیشترلوگ بھی فلسطینی پرچم لے کرآئے اور سڑکوں پر ہاتھوں میں بڑے بڑے بینرلے کراسرائیل کی مخالفت کی۔ شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی نے ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی سے اس جنگ کو جلد ازجلد ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔ عیدالفطرکے موقع پرجامع مسجد لدھیانہ میں جب فلسطینی عوام کے حق میں آوازاٹھائی گئی، اس موقع پرسابق وزیرہیرا سنگھ گابڈیا، سابق کونسلرراکیش پراشر، غلام حسن قیصر، اشوک گپتا، شنگارا سنگھ داد، جرنیل سنگھ تور، سینئراکالی لیڈربلجیت سنگھ بندرا، گرپریت سنگھ ونکل، محمد مستقیم احراری وغیرہ خصوصی طورپر موجود رہے۔
لدھیانہ جامع مسجد سے امدادی رقم بھجوائی گئی
فلسطین میں انسانی اورخوراک ورسد کے بحران کے پیش نظرجہاں دنیا بھرسے امدادی سامان ان تک پہنچایا جا رہا ہے۔ وہیں اس ہفتے لدھیانہ کی تاریخی جامع مسجد کی جانب سے امدادی رقم فلسطین بھیجی گئی۔ اس موقع پرفلسطینی سفارت خانہ نے کہا کہ ہندوستانی حکومت کی جانب سے وہاں امدادی سامان بھی بھیجا گیا ہے، جس کے لئے وہ ہندوستانی حکومت اورہندوستانی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اس کارروائی کے حوالے سے وزارت نے کہا ہے کہ عمر فاروق کی سربراہی میں…
پی ایم مودی نے ماریشس میں بہار کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہاکہ میں بہار…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک وقت تھا جب ہندوستان کے مغربی حصوں میں…
گزشتہ ہفتہ ای سی آئی کی ایک کانفرنس کے دوران ، چیف الیکشن کمشنر گیانیش…
اس ماہ کے شروع میں، امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی شہریوں کے لیے ایک سفری…
لوک سبھا اسپیکر نے اپنے خط میں لکھا کہ اس اہم کام کیلئے کالکی دھام…