نئی دہلی: کتابیں پڑھنے کی روایت ختم ہوتی جارہی ہے، لوگ کتابوں کو بھولتے جا رہے ہیں، کتابیں انسان کوتہذیب سکھاتی ہیں، اس لئے کتابوں کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہارحرا صدیقی کے ذریعہ ترتیب دی گئی کتاب ’’اللہ کرے زورشباب اورزیادہ‘‘ کے رسم اجرا کے موقع پرراجیہ سبھا رکن اورکانگریس اقلیتی شعبہ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔
عمران پرتاپ گڑھی نے اپنی زندگی کے نشیب وفرازپرتفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ پرتاپ گڑھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں اورملک کے مشہورشاعر اورممبر پارلیمنٹ بنے۔ انہوں نے اپنے جدوجہد بھری زندگی کو یاد کرتے ہوئے کئی اپنی زندگی کے کئی قصے سنائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے کہتے تھے کہ سیاست میں آنے کے بعد یہاں کی کانٹ چھانٹ سے ڈرنہیں لگتا تومیں ان سے کہتا ہوں کہ اس سے زیادہ سیاست تو ہمارے مشاعروں میں ہوتی ہے، ہم وہاں سے نکل کریہاں پہنچے ہیں توپھرہمیں اب کس بات کا ڈر۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی انسان کواپنی حقیقت سے پیچھا نہیں چھڑانا چاہئے اوراپنے ماضی سے منہ نہیں پھیرنا چاہئے۔ پرانی یادوں کو سمیٹ کررکھنا چاہئے، اس سے انسان ہمیشہ اپنی اہمیت کو سمجھتا ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی نے اس دوران کئی ایسے واقعات سنائے، جس سے لوگوں کو ہنسنے کا موقع ملا۔ اس کے بعد سامعین کی فرمائش پرعمران پرتاپ گڑھی نے ایک غزل اورنظم بھی سنائی، جس کو لوگوں نے کافی پسند کیا۔
اس موقع پرمہمان خصوصی کے طورپرمشہورشاعرہ لتا حیا، بالی ووڈ کے مشہورگیت کاراے ایم ترازنے شرکت کی۔ لتا حیا اور اے ایم تراز نے عمران پرتاپ گڑھی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حرا صدیقی نے ایک اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔عمران پرتاپ گڑھی نے بہت کم عمرمیں اپنی شناخت قائم کی، مخالفین بہت پیچھے رہ گئے اورعمران ترقی کے منازل طے کرتے رہے۔ لتا حیا نے اپنے منظوم کلام سے عمران پرتاپ گڑھی کی تعریف کی۔ مشہورگیت کاراے ایم ترازنے عمران پرتاپ گڑھی سے اپنے دیرینہ تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کتابیں ہمیشہ کے لئے لوگوں کو زندہ کردیتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
نجی عازمین حج کا کوٹہ 52,507 سے کم کرکے صرف 10,000 کردیا گیا ہے۔ اس…
منچ نے اس تشدد کو ووٹ بینک کی سیاست کا خطرناک نتیجہ قرار دیا۔ ان…
دوسرے سیشن میں جامع تعلیم پر بات کرتے ہوئے، راجیو آہوجا، ڈائریکٹر، IIT Ropar نے…
سپریم کورٹ میں وقف قانون کو چیلنج دینے والی 70 سے زائد عرضیوں پرسماعت ہوئی۔…
رپورٹ کے مطابق 1.4 بلین سے زیادہ کی آبادی اور بڑے گھریلو سرمایہ کاروں کے…
Icra میں کارپوریٹ ریٹنگز کے نائب صدر اور شریک گروپ کے سربراہ سپریو بنرجی نے…