-بھارت ایکسپریس
Budget Session: لوک سبھا میں جمعہ کے روز کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اڈانی گروپ سے متعلق معاملے سے متعلق ہنگامہ کیا۔ اپوزیشن اراکین کے شور شرابے کے سبب ایوان کی کارروائی ایک بار ملتوی ہونے کے بعد پورے دن کے لئے ملتوی کردی گئی۔ لوک سبھا کی میٹنگ ایک بار کے التوا کے بعد دن میں دو بجے شروع ہوئی تو کانگریس، ڈی ایم کے سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسپیکر کی سیٹ کے قریب آکر نعرے بازی کرنے لگے۔ اپوزیشن اراکین اڈانی گروپ پر ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ اور اس سے متعلقہ حادثات پر جانچ کے لئے جوائنٹ پارلیمنٹری کمیٹی (جے پی سی سی) تشکیل کرنے اور اس موضوع پر پارلیمنٹ میں بحث کرانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
اس درمیان چیئرمین راجیندر اگروال نے ضروری کاغذات ایوان کے ٹیبل پر رکھوائے۔ انہوں نے نعرے بازی کر رہے اپوزیشن کے اراکین سے اپنی سیٹ پر جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا، ‘برائے مہربانی صدرجمہوریہ کے خطاب پر (اظہارتشکرکی تجویز) پر بحث ہونے دیجئے۔ یہ روایت اور آئینی فریضہ ہے۔ ایوان کو چلانے میں تعاون کریں’۔ ہنگامہ نہیں رکنے پر انہوں نے کچھ ہی منٹ بعد کارروائی پورے دن کے لئے ملتوی کردی۔ اس سے پہلے آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی اپوزیشن اراکین مذکورہ موضوع پر ہی نعرے بازی کرتے رہے۔
ہنگامہ کے درمیان ہی لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے وقفہ سوال شروع کرایا۔ کچھ اراکین نے صحت اور خاندانی فلاح وبہبود سے متعلق سوال بھی پوچھے۔ اس درمیان اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کی نعرے بازی جاری رہی۔ اس دوران اسپیکر اوم برلا نے ہنگامہ کر رہے اراکین سے ایوان کی کارروائی چلنے دینے کی اپیل کی۔ اوم برلا نے یہ بھی کہا، ‘صدر جمہوریہ کا پہلا خطاب ہے، جس پر اظہارتشکر کی تجویز ہے۔ آدیواسی طبقے سے پہلی خاتون صدر بنی ہیں۔ کیا ہم ان کا شکریہ نہیں ادا کرنا چاہتے؟’ ہنگامہ نہیں رکنے پر تقریباً 11 بج کر 5 منٹ پر اوم برلا نے ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔
اس سے قبل، جمعرات کے روز بھی کانگریس سمیت کئی اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے اڈانی گروپ سے متعلق معاملے پر بحث کرانے اور جے پی سی کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی تھی، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی ایک بار کے ملتوی ہونے کے بعد پورے دن کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…