قومی

Lok Sabha Elections and Robert Vadra: راہل گاندھی اچھے وزیراعظم بنیں گے،4 جون کو انڈیا اتحاد اکثریت کے ساتھ حکومت بنانے جارہی ہے: رابرٹ واڈرا

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا کے شوہر رابرٹ واڈرا نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں مذہب کی سیاست پر ردعمل ظاہر کیا۔ رابرٹ واڈرا نے کہا کہ میں مذہب کی سیاست نہیں کرتا۔ میں سماج کی  خدمت کرتا ہوں۔ مجھے کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہے۔ خوشی اور امن کا بول بالا ہو ،یہی میری چاہت اور خواہش ہے۔رابرٹ واڈرا نے راہل گاندھی کو پی ایم کے طور پر دیکھنے کے سوال کا بھی جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں راہل گاندھی کی سوچ اور محنت دیکھ رہا ہوں۔ اگر راہل پی ایم بنتے ہیں تو وہ عوام کے لیے کام کریں گے۔ ہم اکثریت سے حکومت بنائیں گے۔

رابرٹ واڈرا نے الیکشن لڑنے کے سوال پر اپنی خاموشی توڑی  ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مطالبہ تھا لیکن اگلی بار دیکھیں گے۔ اس وقت میں مذہبی دوروں میں مصروف ہوں۔ دونوں کے مختلف طریقے ہیں۔ راہل گاندھی  نے والد راجیو گاندھی، والدہ سونیا اور اپنی دادی سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ یہ دونوں  راہل –پرینکا اپنے لیے نہیں عوام کے لیے کام کرتے ہیں۔انہوں نے بی جے پی کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ان پر جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں وہ اس کی وضاحت نہیں کر سکتے۔ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہے۔ میں ہمیشہ نشانے پر رہتا ہوں۔ میں ہمیشہ یہاں لوگوں کے درمیان رہتا ہوں۔ پچھلے دس سالوں میں خوف کا ماحول ہے اور لوگوں کو ہراساں کیا گیاہے۔ صنعتکار ملک چھوڑ کر بھاگ گئے۔ مذہب کی سیاست جاری ہے۔

آپ کو بتادیں کہ ملک میں لوک سبھا انتخابات کے پانچ مرحلوں کے لیے ووٹنگ ہو چکی ہے، جب کہ دو مرحلوں کی ووٹنگ ابھی باقی ہے۔ چھٹے مرحلے میں سات ریاستوں کی 57 سیٹوں کے لیے 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی اور ساتویں مرحلے میں آٹھ ریاستوں کی 57 سیٹوں کے لیے یکم جون کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ نتائج کا اعلان 4 جون کو کیا جائے گا۔اس بیچ شروعات کے دور میں یہ قیاس لگایا جارہا تھا کہ رائے بریلی یا امیٹھی کسی ایک سیٹ سے کانگریس اس بار رابرٹ واڈرا کو امیدوار بناسکتی ہے ،رابرٹ واڈرا بھی پرامید تھے ، چونکہ الیکشن لڑنے کی ان کی خواہش ہے،لیکن اس بار جب ان کو ٹکٹ نہیں دیاگیا کہ ان کے ارمان دھرے کے دھرے رہ گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

9 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

10 hours ago