نئی دہلی: دہلی اسمبلی الیکشن 2025 کے مدنظر کانگریس نے خواتین کے لئے بڑا اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے دہلی کی خواتین کے لئے پیاری دیدی یوجنا کا اعلان کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت دہلی کی خواتین کو ہرماہ 2500 روپئے ملیں گے۔ کانگریس کی قومی ترجمان اور وزیرپوراسمبلی سیٹ سے امیدوارراگنی نائک نے کہا کہ دہلی کانگریس نے نصف آبادی کی پریشانیوں کودیکھتے ہوئے ان کے لئے یہ بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے بھارت ایکسپریس اردو سے خاص بات چیت میں کہا کہ کانگریس صرف وعدہ نہیں کرتی ہے بلکہ وہ پورا کرتی ہے، اسی لئے ہم نے کرناٹک میں جو وعدہ کیا تھا، اس کو پورا کرکے دکھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے 2100 روپئے کا جو وعدہ کیا ہے، وہ پوری طرح جھوٹا اورفریب ہے۔ کیونکہ انہوں نے 10 سالوں تک یہ رقم نہیں دی اور اب الیکشن کے وقت اعلان کررہے ہیں۔
راگنی نائک نے کہا کہ میں عام آدمی پارٹی سے سوال کرتی ہوں کہ اگر وہ اپنے وعدے کوپورا کرتی ہے توپھر پنجاب میں کیا گیا وعدہ اب تک کیوں نہیں پورا کیا۔ تین سال ہوگئے، لیکن پنجاب میں اب تک اپنے وعدے کوپورا نہیں کیا گیا۔ اگرعام آدمی پارٹی میں ہمت ہے تو پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان اور رکن پارلیمنٹ راگھوچڈھا سے پریس کانفرنس کروائیں۔ پھرپتہ چل جائے گا کہ عوام کیسے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی جہاں بھی حکومت ہے، ہم وہاں پرخصوصی اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کرناٹک میں وعدہ کیا، تلنگانہ میں وعدہ کیا، ہماچل پردیش میں جو وعدہ کیا، اسے پورا کرکے دکھایا۔ چھتیس گڑھ اور راجستھان میں ہم نے وہ کرکے دکھایا ہے۔
سابق رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی پربولا بڑا حملہ
بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اورکالکا جی اسمبلی سیٹ سے امیدواررمیش بدھوڑی کے متنازعہ تبصرہ پرکانگریس لیڈرراگنی نائک نے کہا کہ وہ بہت بدزبان لیڈرہیں، وہ مسلسل ایسی باتیں کرتے ہیں، ان کے خلاف کارروائی نہیں کئے جانے سے وہ اس حد تک آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بات پرینکا گاندھی کی صرف نہیں ہے بلکہ خواتین کے تئیں ان کی کیا سوچ اور ان کی پارٹی کی کیا سوچ ہے، ان کے بیان سے پتہ چلتا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت، جسے نوبل انعام یافتہ محمد یونس چلا رہے ہیں، نے…
جسٹس گوائی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ریاست کے پاس ان لوگوں کے لیے…
اقوام متحدہ کے ’مستقبل کے لیے سربراہی اجلاس‘ میں وزیر اعظم نریندر مودی کے یہ…
ریپڈ ریل کو ”نمو بھارت ٹرین“ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ مسافروں کی…
مہاکمبھ کی ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق 4 جنوری تک 183 ممالک…
دراصل اپنے حکم میں مرکزی حکومت کی جانب سے شہری اور مکانات کی وزارت نے…