Rajnath Singh on Guardian Report: برطانوی اخبار’دی گارجین’ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ہندوستان نے 2020 سے اب تک پاکستان کے اندرگھس کر20 دہشت گردوں کومارنے کا حکم دیئے تھے۔ اس پروزیردفاع راجناتھ سنگھ نے ایک خاص انٹرویو کے دوران ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی دہشت گرد پاکستان سے ہندوستان کو پریشان کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کومنہ توڑ جواب دیں گے۔ اگرضرورت پڑی تو پاکستان میں گھس کرماریں گے۔
وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے نجی ٹی وی چینل نیٹ ورک 18 سے بات کرنے کے دوران کہا ہے کہ اگرکوئی دہشت گرد پاکستان سے ہندوستان کو پریشان کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کی خیرنہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ صحیح ہے کیونکہ ہندوستان کے پاس وہ طاقت ہے اوراب پاکستان کوبھی اس کا پوری طرح سے احساس ہے۔
‘ہندوستان نے نہیں کیا کبھی، کسی ملک پرحملہ’
راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ ہندوستان ہمیشہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے اورخوشگوارتعلقات بنانے کا حمایتی رہا ہے۔ وہ پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا چاہتا ہے۔ ہندوستان نے کبھی بھی کسی ملک پرحملہ نہیں کیا ہے، نہ ہی کسی دیگرملک کی ایک انچ زمین پرقبضہ کیا ہے، لیکن جو لوگ ہندوستان کو باربارآنکھ دکھاتے ہیں یا پھراس کو نشانہ بناتے ہیں، ملک میں انٹری کرکے دہشت گردی پھیلاتے ہیں، ان کو کسی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔
پلوامہ حملے کے بعد ہندوستان نے کیا قتل- رپورٹ میں دعویٰ
جمعرات (4 مارچ، 2024) کو شائع گارجین کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد سے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان کے اندرقتل کئے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ یہ قتل ہندوستانی خفیہ سلیپرسیل کی طرف سے کی گئی تھیں جوکہ بیشترمتحدہ عرب امارات سے چلنے والے آپریشن کے تحت ہوئی تھیں۔ دی گارجین کی رپورٹ میں نامعلوم خفیہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ہندوستان کا یہ آپریشن اسرائیل کے موساد اور روس کے کے جی بی سے متاثررہا۔
رپورٹ میں دعویٰ-مجرمین کو ہوتی تھی لاکھوں روپئے کی پیمنٹ
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان قتل کو انجام دینے والے مجرمین کواکثرلاکھوں روپئے کی پیمنٹ کی جاتی تھی اور پیمنٹ زیادہ تر دبئی کے ذریعہ کی جاتی تھی۔ ان قتل کی نگرانی نیپال، مالدیپ اورماریشس میں راہینڈلرس نے کی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…