SRH vs CSK IPL 2024: سن رائزرس حیدرآباد نے چنئی سپرکنگس کو دلچسپ مقابلے میں 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ چنئی سپرکنگس کی یہ مسلسل دوسری ہار ہے۔ چنئی نے جمعہ کو راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 166 رنوں کا ہدف رکھا۔ اس کے جواب میں حیدرآباد نے ایڈن مارکرم کی نصف سنچری کی بدولت 18.1 اووروں میں جیت حاصل کرلی۔ چنئی سپرکنگس کے لئے شیوم دوبے نے 45 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ اجنکیا رہانے نے 35 رنوں کا تعاون دیا۔ حیدرآباد کے لئے ابھیشیک نے طوفانی بلے بازی کی۔ حالانکہ پاورپلے اووروں کے بعد حیدرآباد کی بلے بازی بھی سست پڑگئی تھی۔ ایسے میں گیندبازوں نے چنئی نے واپسی تو کروائی، لیکن سن رائزرس حیدرآباد کے پاس کافی وکٹ بچے تھے، اس لئے ٹیم کے بلے بازوں نے سلو پچ پربھی طوفانی رخ اپناتے ہوئے ٹیم کو جیت دلا دی۔
15ویں اوورتک سن رائزرس حیدرآباد کا اسکور3 وکٹ پر 135 رن تھا اور آخری 5 اووروں میں انہیں 31 رنوں کی ضرورت تھی۔ یہ دیکھنے کے بعد آسان اسکورنظر آتا ہے، لیکن لواسکورننگ پچ پرسن رائزرس حیدرآباد کے لئے ایسا کرنا آسان نہیں تھا۔ 16ویں اوورکی تیسری گیند پرمعین علی نے شہبازاحمد کو 18 رن کے اسکورپر آوٹ کیا، جوکریز پرسیٹ ہوچکے تھے۔ میچ دلچسپ بن گیا تھا اورآخری 18 گیندوں میں سن رائزرس حیدرآباد کو 15 رنوں کی ضرورت تھی۔ 18ویں اوورمیں تشار دیش پانڈے کے اوورمیں آئے 9 رن نے مقابلہ کہیں نہ کہیں یکطرفہ کردیا تھا۔ آخری 2 اوورمیں حیدرآباد کو جیت کے لئے صرف 6 رن چاہئے تھے۔ 19ویں اوورکی پہلی ہی گیند پرنتیش ریڈی نے چھکا لگاتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کو بڑی جیت دلائی۔
حیدرآباد کی جیت میں ٹریوس ہیڈ کی 24 گیندوں میں 31 رن، ابھیشیک شرما کی 12 گیندوں میں 37 رنوں کی طوفانی اننگ کا بھی اہم تعاون رہا۔ ابھیشیک نے اس اننگ میں 3 چوکے اور4 چھکے لگائے۔ آخری اووروں میں نتیش ریڈی نے 8 گیندوں میں 14 رنوں کی کیمیو اننگ کھیلی، جنہیں اس میچ میں مینک اگروال کی جگہ اتارا گیا تھا، جوفی الحال بیمارہیں۔ یہ چنئی سپرکنگس کی مسلسل دوسری ہارہے، وہیں سن رائزرس حیدرآباد کی یہ 4 میچوں میں دوسری جیت رہی۔
شیوم دوبے پربھاری پڑے ایڈن مارکرم
چنئی سپرکنگس نے پہلے بلے بازی کی، لیکن ریتوراج گائیکواڑاوراجنکیا رہانے کی 26 رن اور 35 رنوں کی سست اننگوں کے سبب چنئی سپرکنگس مشکل میں نظرآرہی تھی۔ ایسے میں شیوم دوبے کی 24 گیندوں میں 45 رنوں کی 187.5 کے اسٹرائیک ریٹ سے کھیلی گئی اننگ نے ٹیم کو 165 رنوں کے باعزت اسکورتک پہنچانے میں اہم کردارادا کیا۔ دوسری طرف ابھیشیک شرما اورٹریوس ہیڈ نے سن رائزرس حیدرآباد کو طوفانی شروعات دلائی، لیکن ان کے آوٹ ہونے کے بعد ایڈم مارکرم نے اننگ کو سنبھالا۔ مارکرم نے 4 چوکے اورایک چھکا لگاتے ہوئے 36 گیندوں میں 50 رنوں کی اننگ کھیلی۔
بھارت ایکسپریس۔
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…