قومی

کیا 16 اپریل کو ہوں گے لوک سبھا الیکشن؟ الیکشن کمیشن نے وائرل دعووں کی بتائی حقیقت

دہلی کے چیف الیکشن کمشنرنے اس بحث کو خارج کردیا کہ 2024 کا لوک سبھا الیکشن 16 اپریل کو ہوگا۔ سوشل میڈیا پرسی ای او کے دفتر سے ایک خط سامنے آنے کے بعد ووٹنگ کی تاریخ سے متعلق بحث چھڑگئی۔ وائرل ہو رہی اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے حوالہ کے مقصد اورانتخابی منصوبہ بندی میں شروع اوراختتامی تاریخوں کے حساب کے لئے، پولنگ کا دن عارضی طور پر 16 اپریل 2024 دیا تھا۔

نوٹیفکیشن دہلی کے سبھی 11 اضلاع کے انتخابی افسران کو جاری کیا گیا تھا اوراس کا عنوان ‘الیکشن کمیشن آف انڈیا کے انتخابی منصوبے میں دی گئی ٹائم لائن کی تعمیل/ پابندی’ ہے۔ کچھ ہی دیربعد دہلی کے سی ای او کے دفترنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرپوسٹ کیا، جس میں اس بات پرزور دیا گیا کہ تاریخ صرف ریفرنس تھا۔  پوسٹ میں کہا گیا، ”میڈیا کے کچھ سوال @CeodelhiOffice کے ایک سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے آرہے ہیں تاکہ یہ واضح کیا جاسکے کہ 16.04.2024 لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے عارضی ووٹنگ کا دن ہے۔ یہ واضح کیا جاتا ہے کہ اس تاریخ کا ذکر صرف افسران کے لئے ای سی آئی کے انتخابی منصوبہ کے مطابق سرگرمیوں کا منصوبہ بنانے کے ضمن میں کیا گیا تھا۔” 

دہلی سی ای او دفترکی طرف سے ایک فالواپ پوسٹ ہندوستان کے الیکشن کمیشن کو بھی ٹیگ کیا گیا، جس نے وضاحت نامہ دوبارہ پوسٹ کیا۔ این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق، ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کا منصوبہ بناتے وقت صرف ریفرنس تاریخ متعین کرنے کا منصوبہ یا طریقہ کارمعیاری مشق ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Rahul Gandhi Nyay Yatra: بھارت جوڑو نیائے یاترا کے درمیان گوہاٹی میں گھسنے کے راستے بند، کانگریس کارکنان کا ہنگامہ

 لوک سبھا الیکشن کے لئے حقیقی تاریخ کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اپریل یا مئی میں ووٹنگ ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ 2019 کا لوک سبھا الیکشن 7 مرحلوں میں ہوا تھا، جو 11 اپریل سے شروع ہوکر 19 مئی کو ختم ہوا تھا، جس کے نتائج 23 مئی کو اعلان کئے گئے تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Haryana Assembly Election 2024: کماری شیلجا یا بھوپیندر سنگھ ہڈا؟ ہریانہ میں کانگریس کو جیت ملنے پر کون ہوگا وزیراعلیٰ؟

ایگزٹ پول کے مطابق ہریانہ میں کانگریس کی حکومت بنتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ 8…

19 seconds ago

Shivam Dube Ruled Out: ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا، شیوم دوبے ٹی-20 سیریز سے باہر، اس کھلاڑی کو ملا موقع

ہندوستان اوربنگلہ دیش کے درمیان تین میچوں کی ٹی-20 سیریز کھیلی جانی ہے، جس کی…

30 mins ago

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

2 hours ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

4 hours ago