Sania Mirza Post: ٹینس اسٹارثانیہ مرزا ان دنوں اپنی پرسنل لائف کو لے کرکافی سرخیوں بٹوررہی ہیں۔ ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کے ساتھ اپنے طلاق پرمہرلگا دی ہے۔ شعیب ملک نے بھی طلاق کے بعد پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کے ساتھ تیسرا نکاح کرلیا ہے۔ اس درمیان ثانیہ مرزا نے طلاق کے بعد پہلی بارایک تصویر شیئرکی ہے۔ وہ اس تصویر میں بے حد خوبصورت اور اسٹائلش نظرآرہی ہیں۔
ثانیہ مرزا نے کچھ دیرپہلے ہی اپنے انسٹا گرام ہینڈل پرایک تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویرمیں ثانیہ مرزا نیلے رنگ کے سیٹن شرٹ کے ساتھ گرے رنگ کے پینٹ میں کافی اسٹائلش نظرآرہی ہیں۔ اس دوران انہوں نے ہائی ہیلس پہنی ہوئی اور بالوں میں پونی بنائی ہوئی ہے۔ اس تصویر کے ساتھ ویسے تو ثانیہ مرزا نے کچھ خاص نہیں لکھا ہے۔ بس اس تصویر کے ذریعہ انہوں نے بتایا ہے کہ آسٹریلین اوپن ہونے میں 10 دن باقی ہیں۔ اس کے علاوہ ثانیہ مرزا نے ایک اور اسٹوری شیئرکی ہے۔ اس اسٹوری میں ان کے اور ان کے بیٹے اذہان کے کرکس نظرآرہے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ ثانیہ مرزا نے لکھا ہے کہ یہ کرائکس انہیں ان کے بیٹے اذہان نے گفٹ کئے ہیں۔
شعیب ملک نے کی تیسری شادی
واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اورشعیب ملک کی طلاق کی خبریں لمبے وقت سے آرہی تھیں، لیکن دونوں نے اس پر کوئی بھی جانکاری نہیں دی تھی۔ تاہم حال ہی میں شعیب ملک نے ثنا جاوید کے ساتھ نکاح کی تصویر شیئرکرکے سبھی کو حیران کردیا تھا۔ اس کے بعد سے ہی شعیب ملک کو کافی ٹرول بھی کیا گیا تھا۔ شعیب ملک کی نکاح کی تصویر آنے کے بعد ہی ثانیہ مرزا کے والد نے اپنے بیان میں یہ انکشاف کیا تھا کہ دونوں الگ ہوچکے ہیں۔ ثانیہ مرزا کے والد نے کہا تھا کہ ثانیہ مرزا نے خود شعیب ملک سے ‘خلع’ لیا ہے۔
ثانیہ-شعیب کی ٹوٹی 14 سال کی شادی
ثانیہ مرزا اورشعیب ملک نے سال 2010 میں شادی کی تھی۔ شادی کے 8 سال بعد ثانیہ مرزا نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا، جس کا نام اذہان ہے۔ اس وقت ان کا بیٹا 5 سال کا ہے اور وہ دبئی میں رہتا ہے۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کافی وقت سے الگ رہ رہے تھے، لیکن دونوں اپنے بیٹے کی کوپیرنٹنگ کر رہے ہیں اورآگے بھی ایسا ہی کریں گے۔ شعیب ملک نے جہاں ثنا جاوید سے تیسری شادی کرلی ہے۔ تو وہیں ثانیہ مرزا فی الحال سنگل ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…