عام انتخابات2024 کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔ مجموعی طور پر 60 فیصد سے زیادہ ووٹنگ ہوئی حالانکہ حتمی تعداد الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونا باقی ہے۔ البتہ تمام مقامات پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے، پولنگ بوتھ پر سناٹا پسرا ہوا اب دکھائی دے رہا ہے ، وہیں الیکشن کے بوتھ افسران اپنی ذمہ داری نبھا کر اپنی منزل کو لوٹ رہے ہیں ، اسٹرانگ روم میں ای وی ایم رکھا جارہا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے باضابطہ طور پر عوام کے فیصلے کو اسٹرانگ روم میں جمع کیا جارہا ہے۔
پہلے مرحلے میں جہاں سب سے زیادہ تشدد ہوا، وہیں سب سے زیادہ ووٹنگ بھی ہوئی
لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے تحت، مغربی بنگال میں جمعہ (19 اپریل، 2024) کو تشدد کے سب سے زیادہ واقعات دیکھے گئے۔ تاہم الیکشن کمیشن نے دعویٰ کیا کہ وہاں پرامن طریقے سے ووٹنگ ہوئی۔ اس دوران جب ووٹنگ ختم ہوئی اور شام 5 بجے تک ووٹر ٹرن آؤٹ کے اعداد و شمار سامنے آئے تو دلچسپ معلومات سامنے آئیں کہ شام 5 بجے تک سب سے زیادہ ٹرن آؤٹ مغربی بنگال میں تھا۔ الیکشن کمیشن کے اعداد و شمار کے مطابق بنگال میں شام پانچ بجے تک سب سے زیادہ 77.57 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔ ویسے، بہار ووٹنگ کے معاملے میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے پیچھے ہے۔ شام 5 بجے تک صرف 46.32 فیصد ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…