قومی

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن کے لئے 19 اپریل سے یکم جون تک ہوگی ووٹنگ، 4 جون کو ووٹوں کی گنتی، یہاں جانئے پوری تفصیل

Lok Sabha Election Date 2024: الیکشن کمیشن کے ذریعہ آج لوک سبھا الیکشن 2024 کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی آج ہوئی پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنرراجیو کماراورنئے کمشنر گیانیش کماراورسکھبیرسنگھ سندھو وگیان بھون میں موجود رہے۔

چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے بتایا کہ ملک میں الیکشن 7 مرحلوں میں کرائے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کو کرائی جائے گی۔ جبکہ دوسرے مرحلے کی ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔ 13 مئی کو چوتھے مرحلے کی ووٹنگ ہونی ہے۔ پانچویں مرحلے کے لئے 20 مئی کو ووٹنگ کرائی جانی ہے۔ چھٹے مرحلے کی ووٹنگ 25 مئی کو ہوگی جبکہ یکم جون کو ساتویں مرحلے کی ووٹنگ کرائی جائے گی۔ لوک سبھا الیکشن کے نتائج 4 جون کو آئیں گے۔

7 مرحلوں میں ہوگی ووٹنگ

پہلے مرحلے کی ووٹنگ 19 اپریل کوہوگی۔ اس دوران 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں میں ووٹنگ ہوگی۔ پہلے مرحلے میں کل ملاکر 102 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں ملک کی 13 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام ریاستوں میں ووٹنگ 26 اپریل کو ہوگی۔ اس دوران ملک کی 89 لوک سبھا سیٹوں پر الیکشن ہوگا۔ تیسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام 94 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ 7 مئی کو ہوگی۔

چوتھے مرحلے کے تحت 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ اس دوران ملک کے 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کی 96 لوک سبھا سیٹوں پرووٹنگ کرائی جائے گی۔ پانچویں مرحلے کی ووٹنگ 20 مئی کو ہوگی۔ اس دوران 8 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام ریاستوں کے 49 لوک سبھا سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔ چھٹے مرحلے کے دوران 25 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ اس دن ملک کے سات ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام ریاستوں کی 57 لوک سبھا سیٹوں پرووٹنگ ہوگی۔ جبکہ ساتویں اورآخری مرحلے کے لئے یکم جون کو 57 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ تمام مرحلوں پر ووٹنگ کے بعد 4 جون کو نتائج آئیں گے۔

2100 سے زیادہ آبزرور ہوں گے تعینات: الیکشن کمیشن

چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے کہا کہ الیکشن کے لئے 2100 سے زیادہ جنرل، پولیس اوردیگر آبزروروں کو تعینات کیا جا رہا ہے، وہ کمیشن کی آنکھ اورکان ہوں گے تاکہ انتخابات کے لالچ اورخوف سے پاک انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے اورسب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔ یہ آبزرورمواقع کی فراہمی کی نگرانی کریں گے۔

داغی امیدواروں کو اپنے بارے میں اخبار میں بتانا ہوگا: الیکشن کمیشن

اس سے قبل، چیف الیکشن کمشنرراجیوکمارنے پریس کانفرنس میں کہا کہ داغی امیدواروں کو اپنے بارے میں اخباروں میں بتانا ہوگا۔ الیکشن میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہونی چاہئے۔ منصفانہ اور تشدد سے پاک الیکشن کرانے کے لئے الیکشن کمیشن پابند عہد ہے۔ پیسہ، شراب اور گفٹ نہیں تقسیم ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 12 ریاستوں میں مردوں سے زیادہ خواتین ووٹرہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر الیکشن کمیشن سخت نظررکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن میں طاقت کا استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

39 minutes ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 hour ago