قومی

Lok Sabha Elections 2024: ایس ٹی حسن کی ناراضگی ہوجائے گی ختم؟ مرادآباد میں اکھلیش یادو کے اس اعلان نے مچا دی ہلچل

Lok Sabha Election 2024: اترپردیش کی مرادآباد لوک سبھا سیٹ سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ایس ٹی حسن کا ٹکٹ کٹنے کے بعد سماجوادی پارٹی کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ جہاں ایس ٹی حسن نے سماجوادی پارٹی کی امیدوار روچی ویرا کی حمایت میں انتخابی تشہیر نہیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہیں اب سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کو بھی اپنی غلطی کا احساس ہو رہا ہے، لیکن انہوں نے اس کے ساتھ ہی ایک بڑا بیان دے دیا ہے، جس کے بعد سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا اب ایس ٹی حسن کی ناراضگی ختم ہو سکتی ہے؟

مرادآباد میں سماجوادی پارٹی نے جس طرح سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرایس ٹی حسن کا ٹکٹ کاٹ کرروچی ویرا کو ٹکٹ دیا جبکہ وہ اپنا پرچہ نامزدگی داخل کرچکے تھے، جس کے بعد ایس ٹی حسن کے حامیوں میں زبردست ناراضگی ہے۔ اسی درمیان اکھلیش یادو جب سماجوادی پارٹی کی امیدوار کے لئے عوامی جلسہ کرنے پہنچی توانہوں نے ناراض حامیوں کومنانے کے لئے اسٹیج سے ہی بڑا اعلان کردیا۔

اکھلیش یادو کی اپنی غلطی کا احساس

سماجوادی پارٹی نے اپنی صفائی دیتے ہوئے کہا “ایس ٹی حسن صاحب کو ہم ٹکٹ نہیں دے پائے، ہم تو چاہتے تھے کہ وہ برابرکی رام پورلوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑلیں، لیکن کسی وجہ سے انہوں نے منع کردیا کہ نہیں لڑیں گے۔ میں انہیں بھروسہ دلاتا ہوں، ان کے ساتھی اتحادیوں کوآگے جب کبھی بھی ہمیں موقع ملے گا تو ڈاکٹرایس ٹی حسن صاحب کو ہم پورا احترام دینے کا کام کریں گے۔ ان کو آگے بڑھانے کا کام کریں گے۔” اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا، “مجھے امید ہے کہ آج کے بعد ان کے ساتھی اوراتحادی مل کرسماجوادی پارٹی اورالائنس کو جتانے کا کام کریں گے۔”

ایس ٹی حسن اپنا چکے ہیں باغیانہ تیور

سماجوادی پارٹی سے ٹکٹ کٹنے کے بعد ڈاکٹرایس ٹی حسن نے باغیانہ تیوراپنا لیا ہے۔ وہ پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں کہ وہ سماجوادی پارٹی کی امیدوارروچی ویرا کی حمایت میں انتخابی تشہیرنہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگرمیں ایسا کروں گا تو میرے حامی ناراض ہوجائیں گے۔ اگراکھلیش یادو جی آتے اورمجھے لے جاتے اورمیں روچی ویرا کے نام کا اعلان کرتا تو میرے حامی ناراض نہیں ہوتے۔

دراصل، سماجوادی پارٹی کے صدراکھلیش یادو نے پہلے ایس ٹی حسن کو ہی مرادآباد سیٹ سے ٹکٹ دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے پرچہ نامزدگی داخل بھی کردی تھی، لیکن پھربعد میں اعظم خان کی قریبی روچی ویرا کے نام کا اعلان کردیا گیا۔ اکھلیش یادوکے اس فیصلے کے پیچھے بھی اعظم خان کو ہی بڑی وجہ بتایا جا رہا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Non bailable warrant against Baba Ramdev: بابا رام دیو کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری،گرو کے ساتھ چیلے کو بھی عدالت نے کیا طلب

آپ کو بتادیں کہ یوگا گرو بابا رام دیو اور پتنجلی آیوروید لمیٹڈ کے خلاف…

52 minutes ago

Excessive Hand Washing: کیا آپ کو بھی بار بار ہاتھ دھونے کی پڑگی ہے عادت ؟ تو  ہوجائیں ہوشیار

تب بھی ہاتھ دھونا درست ہے۔ آپ سارا دن باہر رہنے کے بعد گھر واپس…

1 hour ago

Deva Box Office Collection Day 2: شاہد کپور کی فلم  ‘دیوا’ نے کا زبردست کلیکشن، 2025 کی ان فلموں کو دی شکست

دیوا' کے پروڈکشن ہاؤس، زی اسٹوڈیوز کے مطابق، 'دیوا' نے پہلے دن ہندوستانی باکس آفس…

2 hours ago

Saputara Ghat Accident: مہا کمبھ سے  واپس آرہی بس گجرات کے ساپوتارا گھاٹ میں حادثہ کا شکار، 7 افراد کی موت، 15 زخمی

اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…

3 hours ago

US-Canada Tariff War: کینیڈا کا ٹرمپ کی ٹیرف پر ایکشن وار ، ٹروڈو نے امریکہ کو  دیابڑا جھٹکا

جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…

4 hours ago