Weather Update: ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ 18-21 اپریل کے دوران شمال مغربی ہندوستان میں آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کے ایک تازہ دور کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ یہ سب ویسٹرن ڈسٹربنس کا اثر ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ پنجاب، ہریانہ، مغربی اتر پردیش اور راجستھان کے کچھ مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی اور مغربی اتر پردیش میں آج یعنی جمعرات کے روز بھی تیز ہوائیں چلنے کے امکان ہیں۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ دہلی میں جمعرات کے روز آسمان ابر آلود رہے گا اور مشرقی ہندوستان میں اگلے 5 دنوں تک شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی جزیرہ نما ہندوستان میں اگلے تین دنوں تک ہیٹ ویو کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بہار، اڈیشہ اور مغربی بنگال میں اگلے پانچ دنوں تک ہیٹ ویو جاری رہ سکتی ہے۔ جھارکھنڈ میں 19 اپریل سے گرمی کی لہر آنے کا امکان ہے۔
آئی ایم ڈی نے کہا کہ ساحلی آندھرا پردیش، تلنگانہ، رائلسیما میں اگلے تین دنوں تک گرمی کی لہر جاری رہ سکتی ہے۔ اس کے علاوہ تمل ناڈو میں آج گرمی کی لہر آسکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ اگلے تین دنوں تک تمل ناڈو، کیرلہ، ساحلی کرناٹک اور ساحلی آندھرا پردیش میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Elections 2024: ایس ٹی حسن کی ناراضگی ہوجائے گی ختم؟ مرادآباد میں اکھلیش یادو کے اس اعلان نے مچا دی ہلچل
محکمہ موسمیات نے کہا کہ 17 اور 18 اپریل 2024 کے دوران وسطی مہاراشٹر اور مراٹھواڑہ میں الگ تھلگ مقامات پر گرمی کی لہر کے حالات پیدا ہونے کا امکان ہے۔
-بھارت ایکسپریس
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…