قومی

Lok Sabha Election 2024: جینت چودھری کے بی جے پی کے ساتھ جانے پر شیو پال یادو کا بڑا دعویٰ، جانئے سماجوادی پارٹی نے کیا کہا؟

UP Lok Sabha Election 2024: اترپردیش میں لوک سبھا الیکشن کے پیش نظرمانا جا رہا ہے کہ راشٹریہ لوک دل (آرایل ڈی)، سماجوادی پارٹی اورانڈیا الائنس کا ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وہ جینت چودھری کی قیادت والی پارٹی آرایل ڈی اب بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے میں شامل ہوسکتی ہے۔ اس درمیان سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور اکھلیش یادو کے چچا شیو پال یادو نے نیا دعویٰ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جینت چودھری کہیں نہیں جا رہے ہیں۔

شیو پال یادو نے کہا کہ میں جینت چودھری کو بہت اچھی طرح سے جانتا ہوں۔ وہ سیکولرلوگ ہیں۔ بی جے پی صرف گمراہ کر رہی ہے۔ وہ (آرایل ڈی) انڈیا الائنس میں بنے رہیں گے اوربی جے پی کو ہرائیں گے۔

مانا جا رہا ہے کہ آرایل ڈی سربراہ جینت چودھری اکھلیش یادو کی تجویزسے ناراض ہیں۔ اکھلیش یادوکی تجویز ہے کہ آرایل ڈی سات سیٹیں لے، لیکن ان میں سے 4 سیٹوں پرسماج وادی پارٹی کے امیدوارآرایل ڈی کے انتخابی نشان پرالیکشن لڑیں گے۔ اس سے متعلق جاٹوں اورکارکنان کی طرف سے جینت چودھری پرکانگریس سے اتحاد توڑنے کا بڑا دباؤ ہے۔ ذرائع کے مطابق اگر آر ایل ڈی این ڈی اے میں شامل ہوتی ہے تو وہ دوسیٹوں پرالیکشن لڑ سکتی ہے۔ باغپت اورمتھرا سیٹیں آرایل ڈی کودی جا سکتی ہیں۔ راجیہ سبھا کی بھی ایک سیٹ آرایل ڈی کو دی جا سکتی ہے۔ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں راشٹریہ لوک دل نے تین سیٹوں پرالیکشن لڑا تھا اوراس کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔ اس الیکشن میں ایس پی اورآرایل ڈی کے درمیان اتحاد تھا۔ 2022 کے اسمبلی انتخابات میں بھی ایس پی اورآرایل ڈی ایک ساتھ تھے۔ اس الیکشن میں آرایل ڈی نے 33 سیٹوں پرالیکشن لڑا اور9 سیٹوں پرجیت حاصل کی۔

جینت نے بی جے پی لیڈروں سے کی ملاقات

مغربی یوپی کے سیاسی حالات کی بات کریں تویہاں لوک سبھا کی 27 سیٹیں ہیں۔ ان میں سے بی جے پی نے 19، ایس پی نے 4 اور بی ایس پی نے 4 سیٹیں جیتیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جینت چودھری بی جے پی کے ساتھ اتحاد کے لئے بات چیت کررہے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ بی جے پی اورآرایل ڈی کے درمیان 3 سے 4 سیٹوں پربات چیت چل رہی ہے۔ جب بھی آرایل ڈی-بی جے پی بات چیت رسمی ہوتی ہے، آرایل ڈی انڈیا الائنس چھوڑنے کا اعلان کرسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

1 hour ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

2 hours ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

3 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

4 hours ago