قومی

Lok Sabha Elections 2024: اکاؤنٹ میں محض 7 روپئے اور لڑ رہے ہیں لوک سبھا الیکشن، جانئے کون ہیں چوتھے مرحلے کے سب سے غریب امیدوار

Lok Sabha Election 2024 Fourth Phase Poorest Candidate: آج یعنی 13 مئی کو لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ ہو رہی ہے، جس میں 10 ریاستوں اورمرکز کے زیرانتظام ریاستوں سمیت کل 96 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے، جس میں کل 1717 امیدواراپنی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ اس مرحلے کے سب سے امیدوارامیدوارآندھرا پردیش کی گنٹورسیٹ سے تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہے ڈاکٹر چندرشیکھرپیمۤاسانی ہیں۔ اے ڈی آرکی رپورٹ کے مطابق، ان کے پاس کل جائیداد 5,705  کروڑ روپئے سے زیادہ کی ہے۔ تاہم چوتھے کے الیکشن میں ایک امیدوار ایسا بھی ہے، جو سب سے غریب ہے۔ آئیے جانتے ہیں چوتھے مرحلے کی سب سے غریب امیدوارکے بارے میں۔

چوتھے مرحلے کا سب سے غریب امیدوارکون؟

لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کے سب سے غریب امیدوار کٹۤا آنند بابو ہیں، جوکہ آندھرا پردیش کے باپٹلا پارلیمانی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پرالیکشن لڑ رہے ہیں۔ 32 سال کے کٹا آنند بابو پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ ان کے خلاف کوئی بھی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے۔ ان کی کل جائیداد 7 روپئے ہے جبکہ غیر منقولہ جائیداد کے نام پر کچھ بھی نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ان پرڈھائی لاکھ روپئے کا قرض ہے۔

دوسرے نمبر پرسب سے غریب امیدوار

چوتھے مرحلے کے الیکشن میں دوسرے نمبرپر سب سے غریب امیدوار مہاراشٹرکے مالورلوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑرہے سنتوش ابالے ہیں۔ حلف نامہ کے مطابق، ان کی کل جائیداد 83 روپئے ہے۔ یہ بھیم سینا کے امیدوار ہیں اوران کی تعلیمی اہلیت 8ویں پاس ہے۔ ان کے خلاف بھی کوئی مجرمانہ معاملہ نہیں ہے۔ پیشہ ورانہ طورپروہ ایک کارڈرائیورہیں۔

تیسرے سب سے غریب امیدوار

لوک سبھا الیکشن سے چوتھے مرحلے کے الیکشن میں تیسرے سب سے غریب امیدوار وکاس روہیداس ہیں۔ انتخابی حلف نامہ کے مطابق، ان کی کل جائیداد 90 روپئے ہے۔ یہ مہاراشٹرمیں شرور لوک سبھا سیٹ سے آزاد امیدوار ہیں۔ بھوروکاس روہیداس گریجویٹ ہیں۔ ان کے خلاف بھی کوئی مجرمانہ معاملہ درج نہیں ہے۔

کروڑپتی امیدواروں میں ہوتا ہے ان تین امیدواروں کا شمار

اطلاعات کے مطابق، لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کے الیکشن میں 28 فیصد یعنی 476 امیدواروں کا شمارکروڑپتی میں ہوتا ہے جبکہ امیدواروں کی اوسط جائیداد 11.72 کروڑ روپئے ہے۔ کروڑپتی امیدوار کی فہرست میں پہلے نمبر پرتیلگودیشم پارٹی کے ڈاکٹرچندرشیکھرپیمۤاسانی ہیں۔ ان کے پاس کل جائیداد 5,705  کروڑ ہے۔ وہیں دوسرے نمبر پر بی جے پی کے کونڈا وشویشورریڈی ہیں، جوکہ تلنگانہ کے چویلۤا سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان کی کل جائیداد 4,568 کروڑہے۔ اس کے علاوہ تیسرے نمبر پر پربھاکر ریڈی ہیں جوکہ ٹی ڈی پی سے آندھرا پردیش کے نیلۤورسے الیکشن لڑرہے ہیں۔ ان کے پاس کل جائیداد 716 کروڑ روپئے کی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

UP Politics: یوگی کابینہ سے ان دو وزراء کا استعفیٰ یقینی! اترپردیش میں انڈیا الائنس کو ملی 43 سیٹیں

لوک سبھا انتخابات 2024 میں بی جے پی نے 2014 اور 2019 کے بعد اتر…

33 mins ago

Attack on Gaza: غزہ میں شدید لڑائی جاری، ایک اسرائیلی فوجی اور 13 فلسطینی ہلاک

بدھ کے روز غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکول پر اسرائیلی فضائی حملے…

59 mins ago

Rahul Gandhi: راہل گاندھی پھر رائے بریلی سے دنیش پرتاپ سنگھ کے خلاف الیکشن لڑیں گے

دنیش پرتاپ سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی، کوئی قومی لیڈر نہیں ہیں، میں نے…

1 hour ago

Kangana Slapped at Chandigarh Airport: ’میرے چہرے پر تھپڑ مارا، مجھے گالیاں دیں‘، کنگنا نے سنائی چنڈی گڑھ ایئرپورٹ کی کہانی

لوک سبھا انتخابات 2024 میں کنگنا رناوت نے منڈی سیٹ سے کانگریس امیدوار وکرمادتیہ سنگھ…

2 hours ago

Air India-Vistara Merger: وستارا 9 ماہ میں ہوجائے گی بند ، ایئر انڈیا کواین سی ایل ٹی سے ملاگرین سگنل

وستارا نے تقریباً 9 سال قبل جنوری 2015 میں اپنا تجارتی آپریشن شروع کیا تھا۔…

2 hours ago