بھارت ایکسپریس۔
Lok Sabha Election 2024 Second Phase: ملک کے 13 ریاستوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں پرووٹنگ ہورہی ہے۔ ووٹنگ 89 سیٹوں پرہونی تھی، لیکن مدھیہ پردیش میں ایک بی ایس پی امیدوارکی موت کی وجہ سے ایک سیٹ پرووٹنگ نہیں ہو رہی ہے۔ اسی ضمن میں یوپی کے ہاپوڑمیں بھی ووٹنگ ہورہی ہے۔ یہاں سے ایک حیران کن خبرسامنے آئی ہے۔ پولیس نے یہاں ایک ایسے شخص کو گرفتارکیا جوکہ بوتھ پرفرضی سی بی آئی انسپکٹربن کرگھوم رہا تھا۔ وہ سب کو بتا رہا تھا کہ وہ سی بی آئی افسرہے اوراسے الیکشن ڈیوٹی میں لگایا گیا ہے۔ حالانکہ کچھ دیربعد ہی پولیس کواس پرشک ہوگیا ہے، اس کے بعد اسے گرفتارکرلیا گیا۔
واضح رہے کہ ایک شخص الٹوکارمیں لال بتی لگا کرپہنچا تھا اوراس نے وردی پہن رکھی تھی۔ گرفتارہونے کے بعد نوجوان نے اپنا نام انکت بتایا ہے۔ حالانکہ اس کی تصویربھی سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ اپنا آئی کارڈ تک دکھا رہا ہے۔ وہ سفید الٹوکارسے ووٹنگ سینٹرمیں آیا تھا اورکارپراترپردیش سرکارلکھا تھا، ساتھ ہی لال بتی بھی لگی تھی۔ اس کے پاس سے فرضی آئی کارڈ بھی تھا، جسے دکھا کروہ ووٹنگ سینٹرکی جانچ کرنے جا رہا تھا۔ پورا معاملہ ہاپوڑکوتوالی دیہات کے ایلن این پبلک اسکول ووٹنگ سینٹرکے پاس کا ہے۔
اس حادثہ سے متعلق ایس پی ابھیشیک ورما نے بتایا کہ یہ شخص ذہنی بیماربتایا جا رہا ہے۔ فی الحال ابتدائی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی گاڑی سے کئی جعلی شناختی کارڈ ملے ہیں۔ گرفتارہونے کے بعد پوچھ گچھ کے دوران انکت نے بتایا کہ وہ ہاپوڑکے پولنگ بوتھ پرپولنگ بوتھ پہنچا تھا، جس میں ایک کارمیں سی بی آئی انسپکٹرلکھا ہوا تھا اورریڈ لائٹ لگی تھی تاکہ پولنگ بوتھ پردھوکہ دہی کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔ پولیس پوچھ گچھ کے دوران اس نے یہ بھی بتایا کہ یہ علاقہ اس کے اسمبلی حلقہ میں آتا ہے اس لئے وہ اپنی ڈیوٹی نبھانے آیا تھا۔ قابل ذکرہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کے تحت آج یوپی کے ہاپوڑ ضلع میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ اس کے علاوہ غازی آباد، گوتم بدھ نگر، متھرا، میرٹھ، باغپت، بلند شہر، امروہہ اورعلی گڑھ میں بھی ووٹنگ جاری ہے۔ اس وجہ سے ہرطرف پولیس کومستعد کیا گیا ہے۔
اس طرح پکڑا گیا فرضی سی بی آئی انسپکٹر
دراصل، شخص کارمیں لال-نیلی بتی لگاکرووٹنگ سینٹرپہنچا تھا اوروہ یہ بھول گیا کہ لال-نیلی بتی کا کلچرختم ہوچکا ہے۔ اسی پرپولیس کا شک گہرا ہوگیا اورجیسے ہی اس سے سوال کئے گئے، اس کی پوری پول کھل گئی اور پولیس نے اس کوگرفتارکرلیا ہے۔ اس کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس نے خود کوبچانے کے لئے پہلے پولیس کو اپنا فرضی آئی کارڈ بھی دکھایا۔ اس کے باوجود وہ پکڑا گیا۔ فی الحال پولیس اب یہ جاننے کی کوشش کررہی ہے کہ وہ آخرووٹنگ مراکزمیں کیا کرنے آیا تھا اوراس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ وہیں کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ ذہنی طورپر بیمارہے۔ اگرایسا ہے تو بھی اس کے پاس کار، وردی اورفرضی آئی کارڈ کا اس نے بندوبست کیسے کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…