قومی

Lok Sabha Election 2024: وہ 30 سیٹیں جہاں 4 جون کو کچھ بھی ہو سکتا ہےنتیجہ،2019 میں این ڈی اے نے ماری تھی بازی لیکن اس بار…..

لوک سبھا انتخابات کے سات میں سے پانچ مرحلوں کے لیے ووٹنگ ہو چکی ہے۔ ووٹنگ کے پانچ مراحل کے بعد، این ڈی اے اور اپوزیشن انڈیا بلاک دونوں ہی جیت کا دعویٰ کر رہے ہیں۔ بی جے پی مسلسل دعویٰ کر رہی ہے کہ اسے اس بار 400 سے زیادہ سیٹیں مل رہی ہیں۔ان دعوؤں کے درمیان این ڈی اے اور اپوزیشن انڈیا بلاک دونوں اب بھی کچھ سیٹوں پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ 2019 میں ہونے والے انتخابات کے دوران ان سیٹوں پر جیت اور ہار کا فرق دس ہزار سے کم ووٹ کاتھا۔ ایسے میں این ڈی اے اور اپوزیشن انڈیا بلاک دونوں ہی ان سیٹوں پر اچھا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں۔

پچھلی بار 30 سیٹوں پر جیت یا ہار کا فرق دس ہزار سے کم تھا۔ ان میں جموں و کشمیر کے اننت ناگ، انڈمان اور نکوبار، آرام باغ، اورنگ آباد، بھونگیر، بردوان-درگاپور، چامراج نگر، چدمبرم، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو، گنٹور، جہان آباد، کانکیر، کھنٹی، کوراپوٹ (ایس ٹی)، لکش دیپ، مہاراشٹر شامل ہیں۔  وہیں  مالدہ جنوبی، میرٹھ اور میزورم، مظفر نگر، روہتک، سنبل پور، شراوستی، گوا جنوبی، سریکاکولم، ویلور، وجئے واڑہ، وشاکھاپٹنم اور ظہیر آباد سیٹیں ایسی ہیں جہاں جیتنے والے اور ہارنے والے کے ووٹوں کے بیچ دس ہزار سے کم ووٹ کا  فرق تھا۔

قریبی مقابلے میں بھی این ڈی اے کا ہاتھ  مضبوط تھا۔ انہوں نے 30 میں سے 15 سیٹوں پر قبضہ کیا تھا۔ اس قریبی لڑائی میں بی جے پی نے 10، ٹی ڈی پی نے تین، جے ڈی یو اور این سی پی نے ایک ایک سیٹ جیتی۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن انڈیا بلاک پارٹیوں کو صرف آٹھ سیٹیں ملی تھیں۔ اس میں کانگریس نے پانچ، ڈی ایم کے نے ایک، وی سی کے نے ایک اور ترنمول کانگریس نے ایک سیٹ جیتی۔ اس میں 7 سیٹیں دوسروں کے ہاتھ میں آئیں۔ اس میں اے آئی ایم آئی ایم، بی ایس پی اور بی آر ایس نے ایک ایک سیٹ جیتی تھی۔

سال 2019کے لوک سبھا انتخابات میں 14 سیٹیں ایسی تھیں جہاں جیت یا ہار کا فیصلہ پانچ ہزار ووٹوں سے ہوتا تھا۔ ان میں سے این ڈی اے نے آٹھ سیٹیں جیتی تھیں۔ جبکہ اپوزیشن کے چار امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ اے آئی ایم آئی ایم نے پانچ ہزار سے کم کے فرق سے ایک سیٹ جیتی تھی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi Russia Visit: وزیر اعظم مودی کے دورہ روس کے دوران پوتن سے کن مسائل پر بات ہوگی؟ ایس جے شنکر نے بتائی تفصیلات

وزیر خارجہ ایس۔ جے شنکر کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اتوار (07 جولائی)…

3 hours ago

People Died Due To Lightning In Bihar: بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے اب تک 10 لوگوں کی موت ، وزیر اعلی نتیش کمار نے کیا معاوضے کا اعلان

بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست میں…

3 hours ago

Josh Maleeh Aabadi: شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کے آخری شعری مجمو عے’محمل وجرس‘ اور نثری کتاب ’فکرو ذکر‘ کا رسمِ اجرا

پروفیسر انیس الرحمن نے کہا کہ جوش کئی معنوں میں اہم شاعر ہیں،زبان کی سطح…

4 hours ago