قومی

Passenger standing at the back in IndiGo flight: ٹرین کے بعد فلائٹ میں بھی سیٹ کے پیچھے کھڑے ہوکر سفر کرنے کا واقعہ پیش،سیٹ سے زیادہ ٹکٹ کی ہوئی تھی بکنگ

ہندوستانی ٹرینوں کے جنرل کوچوں میں مسافروں کےبھیڑ کی کہانیاں عام ہیں۔ تاہم پروازوں میں ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی جاتی۔ اگر آپ کو بتایا جائے کہ فلائٹ میں ایسا ہی کچھ ہوا ہے اور وہ بھی انڈیا میں تو شاید آپ کو یقین نہ آئے۔ دراصل ایسا ہی منظر انڈیگو کی فلائٹ میں دیکھنے کو ملا ہے۔ایسا ہی منظر منگل (21 مئی) کو ممبئی سے وارانسی جانے والی انڈیگو کی پرواز میں دیکھا گیا۔ انڈیگو کی اس فلائٹ کی اوور بک ہونے کی وجہ سے بہت سے مسافر فلائٹ کے پیچھے کھڑے تھے۔ حیران کن بات یہ تھی کہ فلائٹ نے بھی صحیح طریقے سے ٹیک آف کیا تھا۔ تاہم بعد میں پرواز کو واپس ایئرپورٹ پر اتار دیا گیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صبح آٹھ بجے کے قریب ممبئی سے وارانسی جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں عملے کے رکن نے ایک شخص کو طیارے کے آخر میں کھڑے دیکھا۔ اس وقت تک طیارہ ٹیک آف کرنے ہی والا تھا۔جہاز کے عملے نے جیسے ہی مسافر کو کھڑا دیکھا تو پائلٹ کو اس کی اطلاع دی۔ اس کے بعد پرواز کو واپس ٹرمینل پر لایا گیا۔ تاہم اس حوالے سے ایئر لائنز کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ عام طور پر ایئر لائنز خالی جانے سے بچنے کے لیے پروازوں کو اوور بک کرتی ہیں۔

ایک مسافر نے بتایا کہ پرواز کے ٹرمینل پر واپس آنے کے بعد اس شخص کو اتار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائنز کی جانب سے ہر کسی کے کیبن کے سامان کی جانچ پڑتال کی گئی اور پرواز کے ٹیک آف میں تقریباً ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔سال 2016میں ڈی جی سی ایم کے جاری کردہ قوانین کے مطابق، اگر ایئر لائن پرواز کے ٹیک آف کے ایک گھنٹے کے اندر مسافر کو دوسری پرواز فراہم کرتی ہے، تو اسے مسافر کو کوئی معاوضہ ادا نہیں کرنا پڑتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Rahmatullah

Recent Posts

پپو یادو کو ملے گی کانگریس میں بڑی ذمہ داری! تیجسوی یادو کے ساتھ خراب رشتے کو کیس ٹھیک کریں گے پورنیہ کے ایم پی؟

بہار کے پورنیہ سے آزاد امیدوار کے طور پرجیت حاصل کرنے والے راجیش رنجن عرف…

8 hours ago

Team India Victory Parade:اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی نے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی، کہا- آپ ملک کے لئے ہیں مشعل راہ

ممبئی ایئرپورٹ پہنچنے پرہندوستانی ٹیم کا استقبال کیا گیا۔ جہاز پر واٹر کینن سے پانی…

9 hours ago

Hindenburg-Kingdon nexus have a Chinese angle:ہنڈنبرگ کنگڈن گٹھ جوڑ میں چینی کنکشن بے نقاب، جانیں کون ہے اینلا چینگ؟

اکتوبر 2022 میں، چینگ اور چائنا پروجیکٹ اس وقت شدید مشکلات میں پڑ گئے جب…

9 hours ago

Hathras Stampede: ہاتھرس ست سنگ حادثہ پر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے نائب صدر پروفیسر محمد سلیمان کا اظہار رنج و غم

پروفیسر سلیمان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کا جلد از جلد مناسب علاج…

9 hours ago