کشمیر کے سرینگر میں ہورہی پی ایم مودی کی ریلی مٰیں جموں کشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ گزشتہ 10 سالوں میں پی ایم مودی کی قیادت کی حکومت کی ترجیح جموں کشمیر کی عوام کی فلاح وبہبود اور حاشیے پر پڑے ہوئے لوگوں کو ترقی کی رفتار میں شامل کرنا رہی ہے۔ کشمیر کو تین دہائیوں تک دہشت گردی کے جال نے لہو لہان کررکھا تھا، لیکن مرکزی حکومت کی محنت اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کے بدولت ماحول بدلاہے،حالات سازگار ہوئے ہیں ،کمزور اور پسماندہ لوگوں کو ان کے حقوق حاصل ہوئے ہیں ۔
ایل جی منوج سنہا نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ گزشتہ چار پانچ برسوں میں جموں کشمیر میں ترقیاتی نیٹ ورک کا جال بچھایا گیا ہے جس کی وجہ سے ترقی کی نئی باد بہار آئی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کشمیر کے نوجوانوں کی ترقی کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں ۔ سیاحت کی تیزی سے اوچھال اور فروغ نے کشمیر کی معیشت کو مستحکم کرنے میں بھرپور مدد کی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت نے کشمیر کے ہر برادری کے لوگوں کا خیال کرتے ہوئے ان کی ترقی اور فلاح وبہبودی کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ ان کے نتائج بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں اور آج جموں کشمیر کے لوگوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی آئی ہے۔
ایل جی منوج سنہا نے مزید کہا کہ گزشتہ چارسالوں میں 36ہزار سے زیادہ یہاں نوکریاں دی گئی ہیں اور اس میں پوری شفافیت رکھی گئی ہے۔ جموں کشمیر میں فلائی اوور اور انڈور اسٹیڈیم کا جال بچھایا گیا ہے۔ایل جی منوج سنہا نے کہا کہ جموں کشمیر میں ستر سال کے اندر جو کولڈ اسٹور کی صلاحیت تھی گزشتہ چار برسوں میں اس کو ڈھائی گنا بڑھادیا گیا ہے۔ امن کی بحالی کیلئے ہر وہ قدم اٹھائے گئے ہیں جس کی ضرورت تھی۔ ہر فرد کا ،ہر برادری کا اور ہر علاقے کا مکمل خیال رکھا گیا ہے اور ان کی زندگی میں تبدیلی لانے کی کامیاب کوشش کی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
آپ کو بتا دیں کہ اتوار 12 جنوری کو بھی سورج نہیں نکلا تھا، جس…
اروند کیجریوال کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے…
وزیراعلیٰ نے صحافیوں سے کہا کہ رپورٹنگ کرتے وقت معاشرے اور اپنے ضمیر کو مدنظر…
پنجاب کنگس نے آئی پی ایل 2025 سے قبل شریئس ائیر کو ٹیم کا کپتان…
دیویندر یادو نے کہا کہ ہم یووا اڑان یوجنا کے ذریعے نوجوانوں کو ایک سمت…
دہلی بی جے پی نے تیسری فہرست میں صرف ایک نام جاری کیا، کراول نگر…