قومی

Maharashtra Assembly Elections 2024: راہل گاندھی کی ’لال کتاب’ پر ہنگامہ آرائی، بی جے پی نے کہا ۔کورا کاغذ کے اور کچھ نہیں،جانئے تفصیلات

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کو لے کر ریاست میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ دریں اثنا، 6 نومبر کو راہل گاندھی نے مہاراشٹر میں انتخابی مہم شروع کر دی ہے۔ انہوں نے ناگپور میں دستور کے تحفظ کے تئیں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا تھا۔ اس دوران راہل گاندھی نے کانفرنس کے دوران لال کتاب لہرائی تھی۔ اب بی جے پی نے اس حوالے سے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

مہاراشٹرمیں  بی جے پی کا  بڑا دعویٰ 

اس کانفرنس کے بعد مہاراشٹر بی جے پی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ناگپور میں دستور بچاؤ کانفرنس میں راہل گاندھی آئین کی جو سرخ کتاب لے کر آئے تھے وہ بالکل خالی تھی، یعنی اس کے اندر کچھ بھی نہیں لکھا گیا تھا۔

بی جے پی نے اس خالی آئینی کتاب کو بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کی توہین قرار دیا ہے۔ بی جے پی نے کہا ہے کہ ایک طرف راہل گاندھی آئین کو بچانے کی بات کرتے ہیں تو دوسری طرف آئین کی خالی کتاب لے کر گھومتے ہیں۔ وہ ریزرویشن ختم کرنے کی بات کرتے ہیں۔

 دیویندر فڑنویس نے بھی بنایا نشانہ 

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس نے راہل گاندھی کے ناگپور دورے پر تنقید کی۔ انہوں نے راہل گاندھی کے اس دورے کو نکسل ازم سے جوڑا تھا۔ اس پر مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے جوابی حملہ کیا۔

مہاراشٹر کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے نے کہا تھا کہ راہل گاندھی ملک کو متحد کرنے اور آئین کی حفاظت کے لیے کام کر رہے ہیں اور یہی بات بی جے پی کو پریشان کر رہی ہے۔ ہم دیویندر فڑنویس کے بیان کی مخالفت کرتے ہیں۔

راہل گاندھی دیکشا بھومی پہنچے۔

راہل گاندھی اپنے ناگپور دورے کے دوران دیکشا بھومی پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے گوتم بدھ کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر راہل گاندھی کے ناگپور دورے سے متعلق کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔

کانگریس نے لکھا تھا، “قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ناگپورمیں دنیا کے مشہور بدھ اسٹوپا دیکشا بھومی پر بھگوان بدھا کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔ ہم بھگوان بدھ کے دکھائے ہوئے راستے پر چل کر ہی ملک میں انصاف قائم کریں گے۔”

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

5 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

6 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

6 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

6 hours ago