قومی

Landslide in Mandi: ہماچل پردیش کے منڈی میں لینڈ سلائیڈ سے بڑے پیمانے پر تباہی، اب تک 6 افراد ہلاک، سی ایم سکھو نے کیا افسوس کا اظہار

منڈی: ہماچل پردیش کے منڈی ضلع کے سندر نگر میں منگل کی شام ایک زبردست لینڈ سلائیڈ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی ہے۔ اس لینڈ سلائیڈ سے اب تک 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دراصل منڈی کے جنگم باغ بی بی ایم بی کالونی میں پہاڑی شگاف کی وجہ سے دو مکان ملبے کی زد میں آ گئے جس میں 6 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔

تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیجا گیا

معلومات کے مطابق، موقع پر راحت اور بچاؤ کارروائیوں کے بعد ملبے سے مزید تین لاشیں نکالی گئی ہیں۔ ان میں سریندر کور اور اس کا بیٹا گرپریت سنگھ شامل ہیں جن کی لاشیں مکان کے نیچے دبی ہوئی تھیں۔ ان لاشوں کو چھت کاٹ کر نکالا گیا۔ اس کے علاوہ اسکوٹر کے ساتھ ملبے میں دبی ایک اور لاش ملی جس کی شناخت پرکاش شرما ساکن ددھیال کے طور پر ہوئی ہے۔ تمام لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سندر نگر اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

مقامی لوگوں کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری

اس دوران جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔ فوج، این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں کام میں مصروف ہیں۔ ایک ٹاٹا سومو گاڑی کے ملبے میں دبے ہونے کی اطلاع ہے جس کا کچھ حصہ نکال لیا گیا ہے۔ گاڑی میں سوار افراد کی تلاش جاری ہے۔ اس کے علاوہ شدید بارش کے باوجود چار سے پانچ جے سی بی مشینوں اور مقامی لوگوں کی مدد سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ ملبے تلے دبے دیگر افراد کو نکالنے کے لیے راحت اور بچاؤ کا کام زور و شور سے جاری ہے۔

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے لینڈ سلائیڈ کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر لکھا، ’’ریاست کے مختلف حصوں میں مسلسل موسلا دھار بارش اور لینڈ سلائیڈ نے لوگوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ اس سانحے میں بہت سے لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں میری تعزیت سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ یہ ہم سب کے لیے بہت تکلیف دہ وقت ہے۔‘‘

 انہوں نے کہا، ’’تباہی کی وجہ سے کئی علاقوں میں صورتحال اب بھی سنگین ہے۔ وانگتو، کنور میں بلاک پوائنٹ پر رکی گاڑیوں پر پتھر گرنے سے بھاری نقصان ہوا ہے۔ ریاستی حکومت اور امدادی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کاموں میں دن رات کام کر رہی ہیں۔ میں خود ضلعی حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں۔ میں آپ سب سے گزارش کرتا ہوں کہ انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری پر مکمل عمل کریں۔ یہ ہدایات آپ کی حفاظت کے لیے اہم ہیں۔ خطرناک جگہوں کی طرف نہ جائیں۔ غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…

37 minutes ago

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

10 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

10 hours ago