سیاست

Union Home Minister Amit Shah: امت شاہ نے ‘آپریشن بلیک فاریسٹ’  انجام دینے والے سی آر پی ایف، چھتیس گڑھ پولیس، ڈی آر جی، کوبرا جوانوں سے کی ملاقات

 مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بدھ کے روز سی آر پی ایف، چھتیس گڑھ پولیس، ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) اور کوبرا بٹالین کے ان جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں اعزاز سے نوازا ،جنہوں نے کامیابی سے ‘آپریشن بلیک فاریسٹ’  کو انجام دیا۔یہ آپریشن چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں کری گوٹالو پہاڑی پر انجام دیا گیا تھا۔اس موقع پر چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ وشنو دیو سائی اور نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما بھی موجود تھے۔مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر برائے تعاون امت شاہ نے جوانوں کو مبارکباد دی کہ انہوں نے جرأت مندی اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اب تک کا سب سے بڑا اینٹی نکسل آپریشن — ‘آپریشن بلیک فاریسٹ’ — کامیابی سے مکمل کیا۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کردہ سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ‘آپریشن بلیک فاریسٹ ’کے دوران جوانوں کی بہادری اور شجاعت کو انسدادِ نکسل تحریک کی تاریخ میں سنہرے باب کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

بڑا کارنامہ: 27 نکسلی ہلاک، جنرل سیکریٹری بھی ہلاک

21 مئی کو انجام دیے گئے اس آپریشن میں سیکورٹی فورسز نے 27 خطرناک ماؤوادیوں کو ہلاک کیا، جن میں سی پی آئی (ماؤسٹ) کے جنرل سیکریٹری نمبالا کیشو راؤ عرف بساوراجو بھی شامل تھے۔ یہ نکسل مخالف مہم کی تاریخ میں ایک اہم کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت اس وقت تک نہیں رکے گی، جب تک تمام نکسلی یا تو ہتھیار نہیں ڈال دیتے، گرفتار نہیں ہو جاتے یا مارے نہیں جاتے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں ہم بھارت کو نکسل فری (نکسلائٹ سے پاک) ملک بنائیں گے۔

خطرناک حالات میں کامیاب آپریشن

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ سخت گرمی، بلند و بالا پہاڑیاں اور ہر قدم پر بارودی سرنگوں (IEDs) کے خطرے کے باوجود سیکورٹی فورسز نے بلند حوصلے سے یہ آپریشن کامیابی سے مکمل کیا۔انہوں نے کہا کہ کری گوٹالو پہاڑی پر قائم نکسلائٹس کے بیس کیمپ، مال و اسلحے کا ذخیرہ، اور سپلائی چین کو جوانوں نے بہادری سے تباہ کیا۔

نکسلزم سے متاثرہ علاقوں کی حالت زار

امت شاہ نے کہا کہ نکسلائٹس نے ملک کے پسماندہ علاقوں کو شدید نقصان پہنچایا، اسکول بند کر دیے، اسپتالوں کو چلنے نہیں دیا، اور سرکاری اسکیموں کو عوام تک پہنچنے سے روکا۔انہوں نے کہا کہ انسدادِ نکسل کارروائیوں کی بدولت پشوپتیناتھ سے تیرپتی تک 6.5 کروڑ لوگوں کی زندگی میں ایک نیا سویرا آیا ہے۔

زخمی جوانوں کی فلاح پر حکومت کی توجہ

مرکزی وزیر نے کہا کہ جو جوان انسدادِ نکسل آپریشنز میں شدید زخمی ہوئے، ان کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔آخر میں امت شاہ نے اعلان کیا کہ مودی حکومت کا عزم ہے کہ 31 مارچ 2026 تک بھارت کو نکسل ازم سے مکمل طور پر پاک کر دیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi NCR Weather Update: آج دہلی -این سی آر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان، درجہ حرارت میں مزید کمی کی پیش گوئی

 دہلی -این سی آر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت…

1 hour ago

PM Modi Chennai Visit: وزیر اعظم نریندر مودی کے دورۂ چنئی کی تیاریوں کے پیش نظر 15 ہزار پولیس اہلکار تعینات

وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر شہر کی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی جانچ…

10 hours ago

China Open: چائنا اوپن، بارٹونکووا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچیں اینڈریوا، عالمی نمبر 3 رینکنگ یقینی

کامیابی کے بعد اینڈریوا نے میڈیا سے کہا، ’’میں فائنل میں پہنچ کر بہت خوش…

11 hours ago