انٹرٹینمنٹ

‘Param Sundari’ earnings see a slight jump: فلم ’پرم سندری‘ کی کمائی میں ہلکی اچھال، جانئے باکس آفس پر کتنی ہوئی کمائی

ممبئی: سدھارتھ ملہوترا اور جانوی کپور کی فلم ’پرم سندری‘ کو لے کر جتنی چرچا شائقین کے بیچ پہلے دیکھنے کو مل رہی تھی وہ اب باکس آفس پر نظر نہیں آرہی ہیں۔ فلم نے ریلیز کے ابتدائی دنوں میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی لیکن اب اس کی کمائی میں اتار چڑھاؤ آرہا ہے۔ پانچویں دن کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ فلم آہستہ آہستہ اپنے قدم جما رہی ہے، لیکن سڑک ابھی لمبی ہے۔

منگل کو 4.25 کروڑ روپے کی ہوئی کمائی

ویب سائٹ ساکنلک کے مطابق تقریباً 45 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنی فلم ’پرم سندری‘ نے پانچویں دن یعنی منگل کے روز 4.25 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس طرح فلم نے اب تک 34.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ فلم نے جمعہ کو 7.25 کروڑ روپے، ہفتہ کو 9.25 کروڑ روپے، اتوار کو 10.25 کروڑ روپے اور پیر کو 3.25 کروڑ روپے کی کمائی کی۔

سدھارتھ نے ادا کیا بزنس مین پرم کا کردار

فلم میں سدھارتھ ملہوترا نے بزنس مین پرم کا کردار ادا کیا ہے۔ جانوی کپور نے سندری نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔ اس کے علاوہ سنجے کپور بھی اس میں ہیں، جو سدھارتھ ملہوترا کے باپ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 پرم کے گرد گھومتی ہے پرم سندری کی کہانی

’پرم سندری‘ کی کہانی پرم کے گرد گھومتی ہے، جو ایک ڈیٹنگ ایپ میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔ اس کے والد اسے ایک ماہ کا وقت دیتے ہیں، جس میں اسے ثابت کرنا ہوتا ہے کہ یہ ایپ واقعی کارآمد ہے۔

اسی دوران، ایپ پرم کو اپنے ساتھی سے ملنے کے لیے کیرالہ بھیجتی ہے، جہاں اس کی ملاقات سندری سے ہوتی ہے۔ سندری ایک روایتی اور خود انحصار لڑکی ہے، جسے ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔

دونوں کی دنیایں ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں، لیکن دونوں کو کب ایک دوسرے سے پیار ہو جاتا ہے، پتہ نہیں چلتا۔ اس سب کے درمیان ایک ٹوئسٹ اس وقت آتا ہے جب یہ بات سامنے آتی ہے کہ سندری کی شادی طے ہوچکی ہے تو اس محبت کی کہانی کا نتیجہ کیا ہوگا، یہ تو فلم دیکھنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

اب مہنگا گیمنگ سیٹ اپ چھوڑیں، 48 روپے سے JioGames پر کھیلیں Cricket 26

Cricket 26 کو JioGames Pro Pass کی گیم لائبریری میں شامل کیا گیا ہے۔ اس…

22 minutes ago

PM Modi’s Political Leadership: مودی کی سیاسی قیادت کے 25 سال مکمل، بیلجیم، نائجیریا اور ڈومینیکن ریپبلک کے لیڈروں  نے دی مبارکباد

نائجیریا کے صدر نے ہندوستان اور نائجیریا کے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ…

1 hour ago

PM Modi’s leadership: پی ایم مودی کی قیادت کے 25 سال بھارت کی تبدیلی اور بڑھتی امنگوں کی علامت: سی ایم نائیڈو

نائیڈو نے کہا، حکومت کی قیادت میں مودی کے 25 سال نے ان خوبیوں کو…

3 hours ago

Amit Shah Congratulates PM Modi: وزیر اعظم نریندر مودی کو امت شاہ نے دی مبارکباد، کہا- کارکردگی کی سیاست کی مثال قائم کی

امت شاہ نے کہا کہ مودی جی نے کروڑوں ہم وطنوں میں خود اعتمادی پیدا…

4 hours ago