قومی

Lalu Prasad Yadav visit Phulwari Sharif: پھلواری شریف خانقاہ پہنچے لالو پرساد یادو، بیٹی میسا بھارتی کی جیت کیلئے مانگی دعائیں

لوک سبھا انتخابات کے نتائج سے پہلے ہی لالو پرساد یادو نے ایک بڑی پیشین گوئی کی ہے۔ دراصل، آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے منگل کو پٹنہ میں بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت 4 جون کو بنے گی۔وہیں  پی ایم مودی کے حوالے سے لالو پرساد یادو نے کہا کہ مودی جی اب گئے۔ لالو نے کہا کہ پی ایم مودی خود کو اوتار کہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم اوتار ہیں۔ لیکن، وہ 4 جون کو رخصت ہو رہے ہیں اور ہماری حکومت بن رہی ہے۔ آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو آج پھلواری شریف خانقاہ پہنچے ہوئے تھے۔

اس دوران لالو یادو نے خانقاہ کے پیر صاحب سے ملاقات کی۔ جس دوران بیٹی میسا بھارتی کی جیت کے لیے پیر صاحب سے دعائیں کرائی  گئیں۔ لالو یادو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ میسا بھارتی کو جتوائیں۔ اس دوران لالو یادو خانقاہ میں تقریباً 10 منٹ تک رہے۔ لالو یادو کے ساتھ عبدالباری صدیقی اور ابو دجانہ بھی موجود تھے۔ اس کے بعد لالو پرساد یادو نے پھلواری شریف میں میسا بھارتی کے لیے مہم چلائی۔

اب بی جے پی نے بھی آر جے ڈی کے قومی صدر لالو پرساد کے بیان پر جوابی حملہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر اور بیگوسرائے کے ایم پی گری راج سنگھ نے کہا کہ لالو یادو اب مستقل ٹوپی پہنیں گے۔ انہوں نے ووٹ ڈالنے کے لیے ٹوپی پہن رکھی ہے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے جالی دار ٹوپی میں پھولواری شریف میں خانقاہ مجیبیہ میں لالو پرساد کے دورہ پر طنز کیا اور کہا کہ 4 جون کے بعد لالو پرساد مستقل مسجد جائیں گے اور نماز پڑھیں گے۔ بی جے پی کے ترجمان پربھاکر مشرا نے کہا – لالو پرساد اپنی بیٹی کے لیے جالی والی ٹوپی پہن کر ایک خاص برادری کو خوش کرنے کے لیے خانقاہ پہنچے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Sanjay Raut Targets BJP: ’’ملک کی فکر نہیں، صرف فرقہ وارانہ سیاست پر زور ہے…‘‘، ووٹ چوری معاملے پر بی جے پی پر سنجے راوت کا نشانہ

ایودھیا میں دیپوتسو کے حوالے سے سنجے راوت نے کہا کہ ایودھیا میں یہ روایت…

59 minutes ago

Sanjay Raut: ووٹ چوری میں بھی ہندو-مسلمان کرنے لگی بی جے پی، سنجے راوت کا مرکز اور بی جے پی پر حملہ

سنجے راوت نے الزام لگایا کہ اتر پردیش اور مہاراشٹر میں بھی اسی طرح کی…

1 hour ago

امیتابھ بھچن کی طبیعت خراب، ایک ہفتے کے لئے رک گئی ‘کون بنے گا کروڑپتی’ کی شوٹنگ

بالی ووڈ کے میگا اسٹارامیتابھ بچن کی خرابی صحت کے باعث کوئزشو 'کون بنے گا…

1 hour ago

Maner Encounter: منیر انکاؤنٹر پر تیجسوی اور روہنی کا حکومت پر حملہ، کہا- ’’انکاؤنٹر کلچر بند ہونا چاہیے‘‘

جمعہ کے روز منیر میں پولیس کے ساتھ مبینہ تصادم میں تین افراد کی موت…

2 hours ago