قومی

Kolkata Doctor Murder Case: آج ہوگا نیشنل ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس، ڈاکٹرز کے تحفظ کے حوالے سے کیا جائے گا اظہار خیال

Kolkata Doctor Murder Case: حال ہی میں سپریم کورٹ نے کولکاتہ میں ایک ڈاکٹر کے خلاف بربریت کے واقعہ کو ہولناک قرار دیتے ہوئے 14 رکنی نیشنل ٹاسک فورس تشکیل دی تھی۔ اب اس حوالے سے ایک نئی اپ ڈیٹ آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کے حوالے سے نیشنل ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس آج منگل کو ہوگا۔ اس میٹنگ میں ڈاکٹروں کی حفاظت پر بات کی جائے گی۔

یہاں ڈاکٹر دے سکتے ہیں مشورہ

آپ کو بتاتے چلیں کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد نیشنل ٹاسک فورس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا، جس میں سابق کابینہ سیکرٹری سمیت کئی نامور ڈاکٹروں کو شامل کیا گیا تھا۔ اس میں طبی تنظیموں کے لوگوں سے بھی درخواست کی گئی کہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جس میں وہ آکر اپنے مشورے کا اظہار کرسکتے ہیں۔ عدالت نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ دوسروں کی صحت کا خیال رکھنے والوں کی صحت اور سلامتی پر سمجھوتہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔ نچلی سطح پر تبدیلی لانے کے لیے ملک ایک اور عصمت دری یا قتل کا انتظار نہیں کر سکتا۔

کون ہیں نیشنل ٹاسک فورس کے ارکان؟

سرجن وائس ایڈمرل آرتی سرین

ڈاکٹر این  ناگیشور ریڈی (ایشین انسٹی ٹیوٹ آف گیسٹرو اینٹرولوجی اور اے آئی جی ہسپتال حیدرآباد کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر)

ڈاکٹر ایم شرینواس (ایمس دہلی کے ڈائریکٹر)

ڈاکٹر پرتیما مورتی (ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ اینڈ نیورو سائنس (NIMHANS)، بنگلورو)

ڈاکٹر گووردھن دت پوری (ایمس جودھپور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر)

ڈاکٹر سومتر راوت (ممبر بورڈ آف مینجمنٹ سر گنگارام ہسپتال دہلی)

پروفیسر انیتا سکسینہ (پنڈت بی ڈی شرما میڈیکل یونیورسٹی، روہتک کی سابق ڈین اور ایمس دہلی میں کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی چیف)

ڈاکٹر پلوی ساپلے (ڈین آف گرانٹ میڈیکل کالج اور جے جے گروپ آف ہاسپٹلس ممبئی)

ڈاکٹر پدما شریواستو (سابق پروفیسر آف نیورولوجی ڈپارٹمنٹ، دہلی ایمس۔ فی الحال پارس ہیلتھ گروگرام میں نیورولوجی کی چیئرپرسن)

یہ بھی پڑھیں- Kadapa road accident: آخری رسومات ادا کرکے واپس آرہے تھے اہل خانہ، راستے میں خوفناک حادثہ، 5 افراد ہلاک

کابینہ سیکرٹری

مرکزی سیکرٹری داخلہ

سیکرٹری صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

نیشنل میڈیکل کمیشن کے چیئرمین

نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن کے چیئرمین

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

1 minute ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

13 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago